پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد کل 5000 روپیہ من تک کام ہو گئے تھے تاہم 50 روپیہ نرم ہوئ ہے اور 4850/4950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 4850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ مضبوط ہی ہے۔ لائنوں سے کھل کر بیچ نہیں آتی۔ سٹاکسٹ حضرات بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔