Guar | گوارہ
Dec 20 2025
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Nov 29 2022 11:36:39 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 10200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں آتی ہے۔ دوسری جانب بکنگ 935 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے جو کراچی پورٹ پر جو کہ 9109 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ .
Nov 29 2022 11:31:46 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 7250 روپیہ من کا گاہک ہے جبکہ بیچ کم ہے۔ نئ مونگ کے 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانی مونگ 40 دن پیمنٹ پر 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 29 2022 11:29:15 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 143 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6150 روپیہ من، ملتان 6100 ، فیصل آباد 6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Nov 28 2022 21:22:46 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور نومبر کے سودے 8510 تک ہوے ہیں۔ 5 دسمبر کی پیمنٹ پر جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد 8550 کا خریدار ہے۔ جبکہ دسمبر کے 8750 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Nov 28 2022 20:33:23 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 30/35 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور نومبر کے سودوں کے 8490/95 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 5 دسمبر کی پیمنٹ پر جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد کا 8525 کا خریدار ہے۔ بیچ کم ہے۔ دسمبر کے سودوں کے 8735/40 جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے .
Nov 28 2022 19:38:49 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو نومبر کے سودوں کے 8455/60 جبکہ دسمبر کے سودوں کے 8695/8700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Nov 28 2022 18:27:41 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کی ایکسپورٹ کے متعلق وزارت خزانہ اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں گورنمنٹ نے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ ای سی سی کی میٹنگ میں ہی ہو گا۔ اس خبر کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔ دسمبر کے سودوں کا 8680 کا خریدار ہے بیچ کم ہے۔ جبکہ نومبر بھی 8445/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال ڈیلر حضرات دسمبر کے سودوں کے بھرپور خریدار ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Nov 28 2022 17:50:48 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 215 سے 222 روپیہ کلو۔ گودام کے مال 225/228 جبکہ مشین کلین مال 230/232 روپیہ کلو سارٹیکس 235/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 234 سے 237 روپیہ کلو۔ اسٹریلیا 6/7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 272/275 روپیہ کلو گودام کے مال ہیں۔ پورٹ پر مال ختم ہو رہے ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 272/275 اور ترکی 8 ایم ایم 275/280 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم 300/305 کینیڈا 9 ایم ایم 295/300 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں انڈیا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 370/380 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 10 روپیہ کلو تیز.ہوئ ہے۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Nov 28 2022 17:26:37 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 183 کا خریدار ہے ایڈوانس پیمنٹ پر نپر مسور 185 کا خریدار ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آرہی ہے۔ .
Nov 28 2022 17:24:48 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو نومبر کے سودے شام کے اوقات میں 8445 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوے ہیں۔ دسمبر کے سودوں کا 8665/70 کا بھرپور خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ دسمبر کے سودے لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ نومبر جیسے ہی نمٹنے گا دسمبر میں مارکیٹ شوٹ اپ ہونے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت بڑے ڈیلرز دسمبر کے سودوں کے بھرپور گاہک ہیں۔ .
Nov 28 2022 16:29:30 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں تقریباً 3000 بوری کی آمد تھی۔ 19700 سے 23700 جیسے حالات تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت کنری منڈی میں جتنی آمد ہو رہی ہے نئے مال کی تقریباً سارا مال نیشنل مصالحہ جات والے ہی لے رہےہیں۔ سبز مرچ کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے کسان اب خشک مرچ کو ترجیح دے رہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں آمد تھوڑی زیادہ ہو گئی ہے تاہم کراچی نیشنل مصالحہ جات والے مارکیٹ سے سارا مال اٹھا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں واقع پرانی کولڈ اسٹور والی 20000/20500 جیسے حالات ہیں۔ آخری تاریخوں کی وجہ سے گاہکی تھوڑی سست ہے ماہرین کا خیال ہے کہ پہلی تاریخوں میں دوبارہ گاہکی نکل آئے گی۔ اور مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Nov 28 2022 16:26:29 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز انڈیا کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس سال فی ایکڑ پیداوار انڈیا میں انتہائی کم آ رہی ہے۔ جہاں ایک ایکڑ میں 2 بوری نکلتا تھا وہاں صرف 60 کلو فی ایکڑ نکل رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ انڈیا میں ایک کروڑ بوری کی فصل نکلے گی تاہم اب 75 لاکھ کے لگ بھگ نکلنے کی توقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گوارہ کی مندہ تیزی کا دارومدار زیادہ تر ہندوستان پر ہی ہوتا ہے کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ ہندوستان ہی گوارہ پیدا کرتا ہے اور مارکیٹ بھی انڈیا کے پیچھے چلتی ہے۔ اس لئے انڈیا کے ماہرین تیزی کا رجحان ہی تصور کر رہے ہیں۔ .
Nov 28 2022 16:25:37 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 12300 جبکہ باریک تل 11600 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے ملا جلا رجحان ہے۔ لوکل ڈیمانڈ ہے۔ .
Nov 28 2022 16:24:43 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 5850/5900 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ لالہ موسیٰ لائن 2475 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Nov 28 2022 15:55:52 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی کراپ کا مال 7050 جبکہ پرانی 7250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 40/45 دن کی پیمنٹ پر 7500/7550 روپیہ من کا خریدار ہے۔ مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ .
Nov 28 2022 15:54:15 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 10100 کا خریدار بن گیا ہے۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Nov 28 2022 15:49:11 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ تیز ہوئی ہے اور 124 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں بہت زبردست ڈیمانڈ ہے۔ ڈیمانڈ پوری ہی نہیں ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز لگنے سے پہلے پائپ لائن بالکل خالی ہو گئی تھی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایمپورٹرز جہاز کے مال کے ڈاکیومنٹ تو اٹھا لئے ہیں اور جہاز کا مال گوداموں میں بھی آ گیا ہے لیکن بنکوں سے ایمپورٹرز نے مارجن پہ ڈاکیومنٹ اٹھاے ہیں ابھی ڈالر کا بھاؤ طے نہیں ہوا ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز کھل کر بیچ نہیں دیتے دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی بھرپور ہے۔ فل الحال مارکیٹ مزید تیز ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Nov 28 2022 15:34:30 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں اسٹاکسٹ دوبارہ متحرک ہو گئے اور 2.50 روپیہ کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ پر جہاز کا مال 143.50 تک کام ہوا ہے۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر 145.5 جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 141.5 اور پہنچنے کی پیمنٹ پر 143.5 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر آمد کی وجہ سے سٹے بازوں نے مارکیٹ توڑ دی تھی تاہم دوبارہ انویسٹرز حضرات کی بھرپور گاہکی کی وجہ سے مارکیٹ پلس ہو گئی ہے۔۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی کی 600 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 146 تک پڑتا ہے۔ سی ایچ کے ایم 550/55 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 135 تک پڑتا ہے۔ تاہم فل الحال نئی بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ صرف پہلے والی بکنگ کے مال پورٹ پر آ رہے ہیں۔ .
Nov 28 2022 13:47:41 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 215 سے 222 روپیہ کلو کوالٹی کے حساب سے قیمت ہے۔ 2% دال سے 8% تک دال ہے مالوں میں۔ گودام کے مال 225/228 جبکہ مشین کلین مال 230/232 روپیہ کلو سارٹیکس 235/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 234 سے 237 روپیہ کلو۔ اسٹریلیا 6/7/8 5 روپیہ کلمارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 پورٹ 268/270 روپیہ کلو جبکہ گودام 272 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر مال کم ہو رہے ہیں لوگ گوداموں میں مال لے جا رہے ہیں۔ موٹے چنے کی سیلنگ انتہائ کم ہے۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 272/275 اور ترکی 8 ایم ایم 275/280 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم 300/305 کینیڈا 9 ایم ایم 295/300 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں انڈیا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 365/370 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے 9 ایم ایم کی بھی۔ .
Nov 28 2022 13:37:18 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 37500/38000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے گاہک ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہا ہے۔ .
Nov 28 2022 13:32:23 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ دکان دار زیادہ خریداری نہیں کر رہے ہیں ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں۔ .
Nov 28 2022 13:28:49 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9100/9200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 8900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Nov 28 2022 13:15:54 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجرخان کوالٹی 3000 سے 3200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آمدن کم ہے۔ لائنوں سے سیلنگ بھی انتہائ کم ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 28 2022 13:12:44 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 3000 بوری کی آمد تھی ہائبرڈ 19700 سے 23700 تک بولی ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 29500 تک بولی ہوئی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹور والی 20000/20500 جیسے حالات ہیں۔ نئی ہائبرڈ 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 28 2022 12:55:08 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12200/300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ باریک مالوں کے 11500/600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے لوکل میں گاہکی اچھی ہے مال ِبک رہے ہیں۔ .
Nov 28 2022 12:46:05 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ منڈی میں 3700/3800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ایک گاڑی کی آمدن تھی۔ مال نئے پرانے مکس ہو کر آ رہے ہیں فل حال۔ تاندلیاںوالا منڈی میں 3400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 28 2022 12:43:20 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ پنجاب کی منڈیوں میں 10000 سے 10200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں نئے 80/20 کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مال نمی والے ہیں ملرز خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 11500 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ فل حال مارکیٹ سست دکھائ دے رہی ہے۔ .
Nov 28 2022 12:36:24 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جوہر آباد 8700 بھلوال 8700 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ العریبیہ اور سلانوالی 8625 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 8680 کمالیہ 8600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 8420 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں نومبر 8440 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ دسمبر 8660 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات تھے۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 8380/8400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ الائنس 8380 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 8175 سے 8225 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ پھنسی ہوئ ہے لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 28 2022 12:05:04 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 25 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 2450 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک مال کے 2550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل منڈیوں میں لوڈ میں 5950/6000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Nov 28 2022 11:53:55 3 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ 178 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ریگولر کوالٹی بازار دھارا 180 سے 183 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ پرچون کوالٹی مالوں کے 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور مال کم ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott