پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 30/35 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 8355/60 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ بعض ڈیلر 8400 بھی مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ فروری کے 8620/25 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودوں کی 8980/85 جیسی صورتحال ہے لیکن مارچ کی بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔