پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 8450 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے سودے 8750/60 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اور کل دو دن جنوری کے سودوں کی کثنگ ہونی ہے۔ جب جنوری کے سودوں کی سیٹلمنٹ ہو جائے گی مارکیٹ پھر بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ جن لوگوں نے فروری کے سودے 8850/75 تک فروخت کئے ہیں وہ 25/50 اور مندہ ہوئی تو دوبارہ فروری لینا شروع کر دیں گے۔