پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8730 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جب کہ دسمبر کے سودوں کے 8855 جیسے حالات ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے۔ لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے ڈیلرز نے 14 تاریخ کی پیمنٹ پر ملوں سے سودے لئے ہوئے ہیں۔ ہو سکتا ہے پیمنٹ کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہت دب جانے لیکن حاضر میں ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ کیونکہ آگے چل کر مارکیٹ بہتر ہی رہنے کی توقع ہے۔