پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 20/25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8450/60 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر میں۔ نومبر کے سودے 8480/85 تک ہوے ہیں۔ دسمبر 8675 کا خریدار ہے۔ بیعانہ والے سودوں کا 150 ڈیپازٹ پر 8725 جبکہ 100ڈیپازٹ پہ 8800 کا خریدار ہے۔ تاہم ڈیپازٹ والے سودوں کی بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔