پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 30/35 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور حاضر میں 8495/8500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8520/25 تک ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ نرم ضرور ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ کل ملوں اور گورنمنٹ کی دوبارہ میٹنگ ہے ایکسپورٹ کے حوالے سے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔