پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 75 روپیہ کوئنٹل مزید مندہ ہوئی ہے اور 8510 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نومبر کے سودے 8525/30 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے کمزوری دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج ملرز اور گورنمنٹ کے درمیان ایکسپورٹ کے متعلق مذاکرات ہوے جو فل الحال کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے پلئیر مارکیٹ میں اپنا مال فروخت کر رہے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ مندہ ہوئی ہے۔