پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 111.50 کا خریدار بن گیا ہے۔ سیلنگ 112 سے کم نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ جیسے ہی جہاز کا مال گوداموں میں چلا گیا مارکیٹ گھوم جاے گی۔ ابھی صرف وہی لوگ بیچ رہے ہیں جن پاس پیمنٹ کی شارٹیج ہے۔ بقایا مضبوط ایمپورٹرز مال فروخت نہیں کر رہے ہیں وہ پہلے مال کلیئر کرائیں گے اور مال گوداموں میں لے جائیں گے۔ اس وقت انویسٹرز بھرپور خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔