پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2450/2500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ 25/50 گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لالہ موسیٰ لائن کا باجرہ دیسی باجرہ ہوتا ہے اور باریک ہوتا ہے۔ ملتان اور کراچی کی منڈیوں میں 2/3 روپیہ کلو مہنگا فروخت ہوتا ہے اس لئے تھل لائن سے اس کے ریٹ اوپر ہوتے ہیں۔ تھل لائن 5825/50 روپیہ کوئنٹل جیسے ہیں۔ تھل میں ساری لائنیں چل گئی ہیں۔ بھرپور آمد ہے۔ دوسری جانب گاہکی بھی بھرپور ہے۔ اسٹاکسٹ بھی خریدار ہے جبکہ فیڈ ملیں بھی خریداری کر رہی ہیں۔ فیڈ ملز نے ریٹ بڑھا دیا ہے۔ 2500/2600 روپیہ من تک خریداری کر رہی ہیں۔ تیزی کا رجحان ہے۔