پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 50 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 9300 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 9900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ دوسری جانب چمن بارڈر بند ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 10600/700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔