پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی ایک روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 127 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کافی دنوں سے پورٹ پر مال رکے ہوئے تھے آج مال کلیئر ہوے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ٹھہراؤ آیا ہے۔ بکنگ 460 ڈالر ہے۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر کے 220 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کینیڈا سے جو 20 ہزار ٹن کا ییلو پیس کا جہاز نکلا ہے وہ 28 اکتوبر کو سنگا پور پہنچے گا۔ ابھی پاکستان کیلئے شپنگ لائن سے تاریخ شو نہیں ہورہی ہے۔ تاہم کچھ دنوں تک معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان کب پہنچ رہا ہے۔