پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7100 روپیہ من جبکہ پرانی 7300 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ ڈیمانڈ کا انتظار ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں مال لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تاجکستان کی مونگ بھی تھوڑی تھوڑی شروع ہو گئی ہے۔ تاجکستان کی اچھی کوالٹی 950 سے 1100 ڈالر کے لیول پر ہے۔ موٹا مال زیادہ تر چائنہ لے رہا ہے۔