+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 22 2022 16:48:39
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ ملتان 13500 جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 14000 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر 74 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔  لیکن بنک سے ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے میں وقت لگ رہا ہے اور نیچے ڈیمانڈ زیادہ ہے۔  دوسری جانب اب دن بدن ریٹیل میں گاہکی بھرپور ہوتی جاے گی کیونکہ 24/25 ستمبر سے بیجائ شروع ہو جاے گی۔ برسیم کی بیجائ عموماً جہاں جہاں درجہ حرارت 28/30 ڈگری سے کم ہوتا جاے گا وہاں وہاں کاشت زور پکڑتی جاے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج مصر کی مارکیٹ انتہائی گرم ہو گئی ہے 100 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 1125 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان بھی گاہک ہے جبکہ کچھ دن بعد مصر کی لوکل کاشت بھی شروع ہو جاے گی۔ مصر میں جب لوکل کاشت ہوتی ہے تب بھی مصر کی مارکیٹ گرم ہو جاتی ہے۔  فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔