+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 16 2026 18:22:59
  • Comments

Maize | مکئ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی دیسی گوجر خان کوالٹی 6200/6300 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیادہ تر مکئی بڑے پلیئرز نے سنبھال لی ہے۔ ملتان اور جنوبی پنجاب کی دیگر منڈیوں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ ابھی چونکہ ریٹیل میں ڈیمانڈ نہیں نکلی کیونکہ دیسی مکئی کی کاشت 15 جولائی کے بعد شروع ہوتی ہے اور ریٹیلرز اتنے زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ لیکن جوں ہی ڈیمانڈ کے دن قریب آئیں گے تو مارکیٹ بڑھنا شروع ہو جائے گی کیوں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی دیگر منڈیاں جہاں دیسی مکئی کاشت ہوتی ہے سب خالی ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے