+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 28 2026 12:52:44
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ سفید وی آئ پی مال 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں سفید مالوں کا گاہک ہے لیکن صرف ریٹ ہی ہے بیچ نہیں آتی ہے۔ لوکل میں بھی ان ریٹوں میں اب ٹریڈرز تل فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں مندہ نہیں لگتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سب سے کم پاکستان اور برازیل کے مالوں کا ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا مارکیٹ پچھلے تین ہفتوں میں 1000 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12500 روپیہ کوئنٹل والی مارکیٹ 11500 روپیہ کوئنٹل پر آ گئ ہے۔ انڈیا ریٹ ہی تیز تھا۔ انڈیا اب بھی 1225 ڈالر کے لیول پر مارکیٹ ہے اور انڈیا بھرپور گاہک ہے ان ریٹوں میں۔