+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 18 2026 17:01:55
  • Comments

Wheat / گندم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم کے موجودہ ریٹس جو ہیں۔ 3100/3200 روپیہ من یہ مناسب ریٹ ہیں۔ یہاں خریداری کرنی چاہیے۔ کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ مجموعی طور پر اس سال گندم کی فصل کم ہے۔ اور گورنمنٹ کے پاس بھی پرانا اسٹاک نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال ملکی کھپت پوری کرنے کیلئے امپورٹ کا سہارا لینا پڑے گا۔ کیونکہ ملکی فصل ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی نہیں ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جو تگڑا زمیندار ہے وہ بھی جلدی جلدی مال ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا کیونکہ زمیندار نے پچھلے سال 4800 روپیہ من کا ریٹ دیکھا ہوا ہے۔ ان شاءاللہ نیکسٹ پوسٹ میں آپ کو انٹرنیشنل مارکیٹ کے متعلق بھی آگاہی دیں گے۔ مجموعی طور پر گندم میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔