پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے 7590 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ستمبر کے سودے 7620/25 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بہاولپور میں اشرف شوگر ملز نے 7600 میں چینی فروخت کی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ فل الحال ملوں کے پاس پیمنٹ کی تنگی نظر آرہی ہے۔ ملوں نے پہلی تاریخوں کو عملے کو تنخواہیں بھی دینی ہوتی ہیں۔ پھر ہر ماہ کی 15 تاریخ کو سیل ٹیکس بھی جمع کرانا ہوتا ہے اس لئے کوئی نہ کوئی مل مال بیچ جاتی ہے۔