Sorghum | جوار
Feb 08 2026
گوارہ آج کا بھاؤ اور مارکیٹ رپورٹ
Dec 16 2023 18:46:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 12750 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ کے سودوں کے 13375 جیسے ریٹ بن گئے تھے۔ بڑے گھر فارورڈ کی کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ .
Dec 16 2023 18:35:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 135 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست تھی۔ .
Dec 16 2023 18:08:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 14550/14600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پچھلے دو تین دن میں فیصل آباد کے ٹریڈرز نے کافی مال خریدے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 15100/15200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 16 2023 18:00:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی چھنائ والے مال 220/225 روپیہ تک بھاؤ ہیں گولڈن مال 2% دال والے مال 235/245 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 255/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں سیلنگ کم ہے۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکے ہیں۔ یوکرین مال ختم ہیں تقریباً کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 335/340 تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 400 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 430/435 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے لوکل میں مال کم ہیں۔ مارکیت بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 16 2023 17:59:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 300/400 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ باریک تل 18600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:57:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی ای ٹی جی جہاز کے مال کے 230/231 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی تھی۔ .
Dec 16 2023 17:57:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12000/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 16 2023 17:32:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور سوموار پیمنٹ پر 173 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ 5 جنوری پیمنٹ پر 175 جبکہ 5 فروری پیمنٹ پر 182/183 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:31:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:10:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور 6000/6100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:08:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 8850/8950 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے بعض گھر 9000 روپیہ من تک بھاؤ مانگتے ہیں۔ .
Dec 16 2023 17:02:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 12775 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اتحاد 12800 میں سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے دسمبر کے سودے 12950 تک ہوے ہیں جبکہ جنوری کے سودوں کی 13380 سے 13400 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج زیریں سندھ کی ملوں نے آؤٹ زون سے گنے کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔ آرمی شوگر ملز نے آؤٹ زون سے گنا 500 روپیہ من خریدنا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ فاران شوگر ملز نے آؤٹ زون سے 490 روپیہ من اور مہران شوگر ملز نے 480 روپیہ من تک گنا خریدا ھے۔ 10 روپیہ من گنا مہنگا ہو تو 250 روپیہ کوئنٹل چینی مہنگی پڑتی ہے یعنی 250 روپیہ بوری چینی مہنگی پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 20/22 دسمبر کے بعد سینٹرل پنجاب میں بھی گنے میں کھینچ پڑنی شروع ہو جاے گی۔ اس لئے ماہرین کے مطابق یہ ہفتہ خریداری کا ہفتہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک دو بڑے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پیر کی شام سے ان شاءاللہ مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Dec 16 2023 15:16:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ یونائیٹڈ 12800 جبکہ جے ڈی ڈبلیو 12825 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں دوپہر کے اوقات میں۔ اتحاد 12825 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کی 13390/400 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ آج ریٹیل میں کل کی نسبت کام کم ھے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ان ریٹوں میں چینی لیتے جائیں مارکیٹ بہت جلد اچھی ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں بہت مضبوط ہیں۔ ہمارے پاس جو نئے ممبران آ رہے ان کیلئے یہ خصوصی پوسٹ ھے کہ جے ڈی ڈبلیو۔ یونائیٹڈ۔ اور اتحاد۔ شوگر ملز چینی کا انجن کہلاتی ہیں۔ باقی پورے پاکستان کی ملیں بوگیاں کہلاتی ہیں۔ جب انجن چلتا ہے تو پوری ٹرین چلتی ہے ماہرین کے مطابق انجن پہ دھیان دینا چاہیے نہ کہ بوگیوں پہ۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ان ملوں میں ہر ٹائم فارورڈ کے سودے ہوتے ہیں اس لئے پورے پاکستان کی ملیں جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد کے پیچھے چلتی ہیں۔ اس لئے ہماری ساری توجہ اس پر ہوتی ہے کہ انجن پر نظر رکھی جائے۔ ہمارے لئے کوئی مشکل نہیں ہم پاکستان کی ہر مل کا ریٹ بھی سینڈ کر سکتے ہیں۔ لیکن جو پاکستان کی بڑی بڑی ملیں ہیں جن کے پیچھے پوری مارکیٹ چلتی ہے ہم انہی کو فوکس کرتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جب جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوتی ہے تو پورے پاکستان کی ملوں میں 25 روپیہ کے اضافہ ہوتا ہے اور جب جے ڈی ڈبلیو مائنس ہوتی ہے تب پاکستان کی ہر مل مائنس ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سینٹرل پنجاب میں گنا 25/30 فیصد کم ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں 17 فیصد کم ہے۔ زیریں سندھ میں بھی گنا کم ہے۔ زیریں سندھ اور سینٹرل پنجاب میں گنے کی کھینچ ہے کھل کر گنا نہیں آ رہا ہے۔ اگلے ہفتے سے گنے کے ریٹ بڑھنا شروع ہو جائیں گے جیسے جیسے گنا بڑھے گا چینی بھی ساتھ ساتھ بڑھتی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی اب بھی دوسری اجناس کے مقابلے میں انتہائی سستی ھے۔ چونکہ اس سال سیزن کے اختتام پر لوگوں کو کافی مار پڑ گئی اس لئے لوگوں کے حوصلے پست ہوے ہوے ہیں۔ حالانکہ یہ ریٹ انتہائی مناسب ریٹ ہیں اور ان ریٹوں میں دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ .
Dec 16 2023 14:50:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی ای ٹی جی جہاز کے مال کے 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 230/231 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست تھی۔ .
Dec 16 2023 14:38:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید کوالٹی چھنائ والے مال 220/225 روپیہ تک بھاؤ ہیں گولڈن مال 2% دال والے مال 235/245 جبکہ گولڈن مال سارٹیکس 255/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ تیز ہوئ ہے اور گولڈن مالوں کی بکنگ 800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 247 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ بھی بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ لوکل میں سیلنگ کم ہے۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا مال ہلکے ہیں۔ یوکرین مال ختم ہیں تقریباً کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 335/340 تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 400 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ترکی 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 430/435 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 500/510 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنے لوکل میں مال کم ہیں۔ مارکیت بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 16 2023 14:25:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں مزید بڑھ گیا ہے اور 171.50 تک کام ہوے ہیں اس وقت 172 سے 172.50 جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ کسی وقت بھی مارکیٹ مزید تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ .
Dec 16 2023 14:17:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ پچھلے 10/11 دن میں 1200/1300 روپیہ من نرم ہوئ ہے۔ .
Dec 16 2023 14:16:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14450/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ بکنگ 1140 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14027 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے مارکیٹ میں۔ .
Dec 16 2023 14:15:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 5000/50 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن 100/150 بوری ہوجاتی ہے۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ .
Dec 16 2023 14:11:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 17300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 18500/19000 جبکہ گولی دھنیا 20000/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے ۔ .
Dec 16 2023 14:09:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 72000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 80000 روپیہ من جبکہ ایرانی زیرہ 84000 من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ مندے کا رجحان ہے۔ .
Dec 16 2023 13:57:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان منڈی میں 3200 روپیہ من تک بھاؤ بن ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 16 2023 13:30:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 13400 بھلوال 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی پاپولر 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ رمضان العریبیہ 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کشمیر 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12800/12825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوری کے سودوں کے 13425 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے تھے۔ اپر سندھ میں 12675/12725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ زیریں سندھ میں 12550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم ڈیلر کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ ملیں مضبوط بیٹھی ہیں۔ دوبارہ جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ گھوم جائے گی۔ .
Dec 16 2023 13:11:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 170.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 جنوری 174 تک کام ہوئے ہیں۔ اور سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 16 2023 13:03:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 3000 بوری کی آمدن تھی ہائبرڈ اچھے مال کے 13500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی کے 20000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 12000/12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 16 2023 13:01:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تاہم کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Dec 16 2023 12:48:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہےاور 135/136 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے دو مہینوں میں ییلو پیس مسلسل تیز ہے۔ نیچے 97/98 تک رہ گئ تھی اور چونکہ پچھلے پندرہ دن میں 20 روپے کی تیزی آئ ہے اس لیے مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ ٹریڈرز کے مال پرانے ہو گئے ہیں کوالٹی ہلکی ہو گئ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن بھی آ سکتی ہے۔ بکنگ 10 ڈالر کم ہوئ ہے اور 440 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 136.59 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Dec 16 2023 12:33:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15500 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Dec 16 2023 12:31:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 50 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور 2500/2550 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لالا موسی لائنوں پر آمدن کم ہو گئ ہے۔ تھل لائنوں پر 5900/6000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھلوں میں مال ابھی بھی نمی والے ہیں 15/16% موئسچر کر کے کام ہو رہا ہے۔ .
Dec 16 2023 12:09:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز اوپن ہوئ ہے اور 170 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ گاہک ہے سیلنگ کم ہے۔ فل حال مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ 5 جنوری پیمنٹ پر 173/174 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott