Sugar | چینی
Jan 02 2026
جوار ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Feb 06 2023 13:43:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی 3700/3750 بھاگ ناڑی 3600 جبکہ دادو 3200/3300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ سفید جوار ہائبرڈ گنگا 270 پرولائن 300 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ انٹر بینک ڈالر ریٹ 272 روپیہ تک ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 3 گاڑی کی آمدن تھی اور مارکیٹ 150 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 4100/4150 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ .
Feb 06 2023 13:26:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 9700/9800 جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد 10200/300 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ نئ ہلدی چھانگا مانگا 9500 جیسے حالات ہیں۔ 5 کلو تک گیلے مال ہیں۔ .
Feb 06 2023 13:24:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 53500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ تو 272 ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں ریٹ تیز ہیں۔ .
Feb 06 2023 13:22:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12500/13000 جبکہ گولی دھنیا 17000/17500 جیسے حالات ہیں۔ فل حال حاضر میں مال شارٹ ہیں جس کی وجہ سے ریٹ تیز ہیں۔ تاہم 10 دن میں سندھ کی فصل آنا شروع ہو جائے گی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ریٹ پڑتے سے کافی کم ہیں۔ .
Feb 06 2023 13:19:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی ہائبرڈ 22500 سے 25250 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ لونگی کوالٹی 27000 سے 30050 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں کولڈ سٹور 21000 جبکہ نئ مرچ 23000/24000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 06 2023 12:58:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں دن کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 06 2023 12:55:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن روپیہ کلو مارکیٹ نرم پوئ ہے اور فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر 214/215 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ نپر مسور کے 216 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ ڈالر ریٹ انٹر بینک میں 272 تک ہے لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ .
Feb 06 2023 12:51:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 15800 روپیہ من جیسے حالات ہیں 80/20 کوالٹی کے۔ جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 16000 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گوارہ ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ زیادہ ہے اور ڈالر بھی انٹر بینک میں ریٹ آ رہا ہے 272 روپے کھل کر نہیں مل رہا ہے۔اس لیے لوگ مال کو ہی ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Feb 06 2023 12:41:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جوہر آباد اور بھلوال 8800 پاپولر 8450 سلاںوالی 8425 رمضان 8375 اور العربیہ 8400 بھون 8350 جھنگ 8350 عبداللہ شوگر ملز 8350 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 8400 کنجوانی 8350 کشمیر 8350 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ 8350 آر وائی کے 8340 جے ڈی ڈبلیو 8325 اتحاد 8325 یونائیٹڈ 8325 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی گھوٹکی الائنس وغیرہ 8300 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں اومنی گروپ 8200 جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو کے فروری کے سودے 8590 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 06 2023 12:15:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 18000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ .
Feb 06 2023 11:57:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ ڈالر انٹر بینک ریٹ 272 روپے ہے لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ اور ماش مال بھی شارٹ ہیں۔ .
Feb 06 2023 11:54:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد مارکیٹ گرم ہی ہے پرانی 9100 جبکہ نئ 9000 روپیہ من جیسے حالا ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 06 2023 11:52:46 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2950 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ تھل منڈیوں میں 7500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 06 2023 11:50:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3/4 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 187/188 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ ڈالر انٹر بینک میں ریٹ تو کم ہوا ہے 272 ریٹ آ رہا ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں کے پاس لوکل 135/140/150 والے چنے پڑے ہیں وہ ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں۔ ان کا امپورٹ کی صورتحال سے لینا دینا نہیں ہے۔ جبکہ جو امپورٹ کا کام کرتے ہیں انہیں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ڈیمرج اور ڈیٹنشن کی مد میں۔ جو کہ لوکل میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز کی بچت ہو گئ ہے مجموعی طور پر منافے میں ہی رہے ہیں لیکن بینکوں میں خواری بھی بہت ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ کی صورتحال ڈالر کے اوپر ہی منحصر ہے۔ .
Feb 04 2023 22:03:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں پیر کی پیمنٹ پر 8380 روپیہ کوئنٹل جبکہ فروری کے سودے 8635 تک ہوے ہیں۔ .
Feb 04 2023 20:37:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ میں رات کے اوقات میں 75 روپیہ کوئنٹل کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 8400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودے 8630/35 تک ہوے ہیں۔ جبکہ 10 مارچ کی پیمنٹ پر 8725 کا گاہک ہے۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ .
Feb 04 2023 18:43:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ رشین چیکو مارکیٹ 300/310 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بیچ کم ہے۔ سوڈان کوالٹی 305/310 اسٹریلیا 6/7/8 320/330 روپیہ کلو ارجنٹینا اور ترکی 8 ایم ایم 340/350 روپیہ کلو۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 350/360 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ ترکی 8 ایم ایم ٹیٹ برانڈ کے 360 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اچھے مال 390/400 امیریکا 9 ایم ایم 440/465 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 04 2023 18:40:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید 3900/4000 پہ رکی ہوئی ہے۔ دادو لائن 3500 مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار کراچی 265/70 جبکہ پرولائن 300 جیسے حالات بن گئے ہیںسدا بہار جوار اوکاڑہ 4350 تک کام ہوے ہیں 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے۔ .
Feb 04 2023 18:35:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹور والی 500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 21000 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 24000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کافی دنوں بعد ریٹیل میں گاہکی نکلی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہو گئ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے .
Feb 04 2023 18:33:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 3 روپیہ تیز ہو کر 215 تک کام ہوے پھر اس کے بعد بیچ بند ہو گئی ہے۔ 20 دن کی پیمنٹ پر 220 تک کام ہو گئے ہیں مارکیٹ گرم ہے۔ نپر مسور 217 جیسے حالات لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ .
Feb 04 2023 18:24:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 15700/800 جیسے حالات بن گئے ہیں 200/300 تیز ہوا ہے۔ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے 16000 ہی سمجھنا چاہیے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 15700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Feb 04 2023 18:24:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کے ریٹ 12400 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ مال تھوڑے تھوڑے بک ہو رہے۔ پورٹ سے جیسے ہی کلئیر ہوتے ہیں ساتھ ہی فروخت ہو جاتے ہیں۔ .
Feb 04 2023 17:53:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں تیز ہوے ہیں اور 8900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی مونگ کے ریٹ 9000 روپیہ من تک پہنچ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 40/45 دن کی پیمنٹ پر 9400/9500 جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم اور مضبوط نظر آرہی ہے۔ .
Feb 04 2023 17:43:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ کے ریٹ لالہ موسیٰ لائن پر 2950 روپیہ من پہ رکے ہوئے تھے۔ جبکہ تھل لائن پر ریٹ 7600 روپیہ کوئنٹل پہ رکے ہوئے ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 04 2023 17:34:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 191 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 135/40/50 والے مال سنبھالے ہوے تھے وہ لوگ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں کیونکہ ان کو اچھا منافع مل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ جب 192/95 کے لیول پر آتی ہے تو بیچ آنی شروع ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مندہ تیزی کا محور انٹر بنک میں ڈالر کی قیمتیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز ابھی راستے میں ہے اسکی بکنگ سی ایچ کے ایم کی 556 اور نمبر ون 586 تک بکنگ ہوئی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً بالترتیب 172 اور 182 تک پڑتا ہے اگر انٹر بنک میں ڈالر 284 پہ رکا رہا تو۔ ڈالر اوپر جانے تو پڑتا اوپر جبکہ ڈالر نیچے آے تو پڑتا نیچے ہو جائے گا۔ اب بات کی جائے ڈالر کی تو ڈالر انٹر بنک 284 تھا گزشتہ روز جب کہ ہفتہ اتوار کو اسٹیٹ بینک کی ٹریژری بند ہوتی ہے جس کی وجہ سے ریٹ موصول نہیں ہوتے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ کا تعلق پاکستان کی معیشت کے ساتھ منسلک ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک حکومت کا آئ ایم ایف سے معائدہ نہیں ہوتا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ جب حکومت کا آئ ایم ایف سے معائدہ ہو جائے گا تب دوسرے ممالک کی طرف سے ڈالر بھی ملنا شروع ہو جائیں گے تب کہیں صورت حال کنٹرول میں آ جائے گی۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ آئ ایم ایف کی یہ قسط ملنے کے بعد جون تک گزارہ ہو گا۔ جون کے بعد پاکستان کو دوبارہ آئ ایم ایف کے پیکیج کی ضرورت پڑے گی۔ بعض ماہرین تو حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ حکومت کو جون کے بعد والے پیکیج کے مطابق ابھی سے آئ ایم ایف سے بات شروع کر دینی چاہیے۔ تاہم یہ حکومتی معاملات ہیں اور ساتھ ساتھ ہی چیزوں کی سمجھ آے گی کہ ملکی حالات کس طرف جا رہے ہیں۔ .
Feb 04 2023 17:11:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 17000 روپیہ من جبکہ باریک تل کے ریٹ کی 16700 جیسی پوزیشن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ گرم ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر کافی اونچی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ہفتہ اتوار کو اسٹیٹ بنک کی ٹریژری بند ہوتی ہے اس لئے انٹر بنک کے ریٹ ہفتہ اتوار کو موصول نہیں ہوتے .
Feb 04 2023 16:56:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 178 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ جہاز کے مال میں 168 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال شارٹ ہے۔ جبکہ جہاز کے مال کی ڈیلیوری ماہرین کے مطابق جمعرات جمعہ سے شروع ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب جہاز آتا ہے تو وہ کسٹم کے شیڈ میں اتارا جاتا ہے جس کا پندرہ دن کا ایک روپیہ کلو کرایہ دینا پڑتا ہے جہاز پانچ دن میں مال خالی کر کے چلا جاتا ہے پھر ایمپورٹرز کو جیسے جیسے بنک سے ڈالر ملتے ہیں ایمپورٹرز کاغذات کلئیر کرا کے ڈیلیوری دیتے رہتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کینیڈا سے ایک جہاز اور لوڈ ہو کر نکلا ہوا ہے۔ 36000 ٹن کا یہ جہاز 2 مارچ کو کراچی پورٹ پر پہنچنے کی تاریخ شو کر رہا ہے۔ یہ تاریخیں آگے پیچھے ہوتی رہتی ہیں ہم جہاز کی آمد کے متعلق ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جو پورٹ پر 13000 ٹن جہاز لگا ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 36000 والے جہاز کے پہنچنے سے پہلے پہلے پرانے مال کھانے پیئے جائیں گے۔ 36000 ٹن والا جہاز 477 ڈالر میں بک ہوا تھا جو آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 150 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ تاہم اصل پڑتا اس دن ہی سامنے آے گا جس دن ایمپورٹر کو بنک سے ڈالر ملیں گے۔ .
Feb 04 2023 16:31:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ 8325 روپیہ کوئنٹل ہیں۔ فروری کے سودوں کے 8585/90 تک کام ہوے ہیں۔ مارچ 8950 کا خریدار ہے جب کہ مارچ 200 بیعانہ پہ 9000 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج زیریں سندھ میں کافی ساری ملیں میں گنا نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ زیریں سندھ میں 15سے 20 فروری کے درمیان ملیں بند ہونا شروع ہو جائیں گیں۔ .
Feb 04 2023 15:07:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 8325 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فروری کے سودے 8570 تک ہوے ہیں۔ فل الحال فروری کے سودوں کا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Feb 04 2023 14:21:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 192 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott