Desi Chickpeas | کالا چنا
Jan 11 2026
کابلی چنا بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 09 2025 12:24:12 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 4500/4600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں دیسی مالوں کے۔ تھل لائن 11100 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز نے اوپر مال بیچے ہیں دوبارہ کوورنگ کر رہے ہیں۔ نئ فصل میں ابھی کافی وقت پڑا ہے۔ سٹاکسٹ بھی مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Jan 09 2025 12:22:08 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 13400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ برما کے مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر 12500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ انڈین مارکیٹ تیز کلوز ہوئی تھی اور 8150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے تھے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں مونگ کے 521 کنٹینرز کراچی پورٹ پر لگے ہیں۔ بکنگ ارجنٹینا نمبر 1 گریڈ مال جنوری فروری شپمنٹ 885 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مال مارچ کے وسط میں پورٹ پر لگیں گے۔ فلحال مارکیٹ بکنگ کے ساتھ ہی چلنے کے امکانات ہیں۔ .
Jan 08 2025 22:30:51 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 11350 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما میں بکنگ بھی 20 ڈالر پلس ہوئی ہے اور 970 ڈالر جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 970 ڈالر والا ماش کراچی پورٹ پر 12100 تک آکر پڑتا ہے۔ گزشتہ تین چار ماہ سے ماش میں کافی مندہ آیا ہے اس کی مین وجہ یہ ہے کہ ایمپورٹرز نے اوور بکنگ کرا لی تھی۔ اب چونکہ تین ماہ سے بکنگ کے پڑتے سے کافی نیچے آ گئ ہے مارکیٹ اس لئے بکنگ کوئی نہیں کرا رہا اور کراچی کے گوداموں میں جو مال پڑا ہوا ہے وہی فروخت ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب کراچی کے گوداموں میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔ جہاں تھوڑی گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ پلس ہو جائے گی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ مونگ ثابت کا ریٹ 13500 روپیہ من کی سطح پر ھے۔ جبکہ ماش 11350 یعنی 2100 روپیہ من نیچے ھے اس لئے ماہرین کا خیال ہے ماش دال کے وکرے میں بھی بہتری آ جاے گی۔ یہی وجہ ہے دو تین دن سے اس میں اسٹاکسٹ دوبارہ ایکٹو ہوا ہے اور تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔ اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ .
Jan 08 2025 22:00:16 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 238 روپیہ کلو ایڈوانس جبکہ کیش پیمنٹ پر 240 جیسے ریٹ موصول ہونے ہیں کراچی کی مارکیٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کالا چنا کراچی کے گوداموں میں بھی پڑا ہوا ہے جبکہ پرسوں ایک جہاز بھی پورٹ پر لگے گا۔ یہ جہاز بہت مہنگے ریٹوں والا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز اور بھی بک ہوا ہے جو 15 جنوری کے بعد آسٹریلیا سے نکلے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا ایک جہاز کی مزید بات چیت چل رہی ہے۔ چونکہ اب ریٹ کافی نیچے آ گیا ہے۔ تقریباً 650 ڈالر کے لگ بھگ۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کنٹینرز کی شکل میں بھی بکنگ ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ تھل میں بارش نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں فرق آ سکتا ہے۔ تاہم بکنگ مسلسل ہو ہی رہی ہے۔ چونکہ لوکل مارکیٹ میں ریٹ 238 ھے جبکہ بکنگ والا 204 میں آ کر پڑتا ہے۔ اس لئے بکنگ کی سپیڈ تیز ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس لالچ کا انڈیکس ھائ ہے (greed index) اور جب بھی بکنگ میں گریڈ انڈیکس ھائی ہو بکنگ بہت زیادہ ہو جاتی ہوتی ہے۔ وقتی طور پر تو کراچی کے ایمپورٹرز نے پول کیا ہوا ہے چونکہ ان کے پاس مال مہنگے ہیں اور ایمپورٹرز کم ریٹ میں فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ لیکن جب کنٹینر والے مال پاکستان آئیں گے تو پول وغیرہ ٹوٹ جائیں گے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ ان شاءاللہ ایک دو دن تک آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ آسٹریلیا میں مال کتنا پڑا ہوا ہے۔ اور پاکستان بنگلہ دیش وغیرہ کتنی ایمپورٹ کریں گے کیونکہ نومبر میں آسٹریلیا کی نئی فصل آے گی۔ جبکہ انڈیا کی فصل 20 جنوری کے بعد شروع ہو جاے گی۔ فصل اچھی بتاتے ہیں انڈیا میں۔ اس لئے محتاط ہو ہی کام کرنا چاہیے .
Jan 08 2025 21:36:55 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ شوگر ملز وغیرہ کے 13070/75 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں رات کے اوقات میں۔ جبکہ جنوری کے سودوں کے بھاؤ 13145 تک موصول ہونے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گنے کی فی ایکڑ پیداوار انتہائی کم آ رہی ہے۔ تقریباً ہم نے ایک ہفتہ لگایا ہے۔ منڈی بہاوالدین سے سندھ تک مختلف علاقوں میں لوگوں سے بات چیت کی ھے ہر جگہ سے ایک ہی آواز آ رہی ہے کہ گنے کی پیداوار کم ہے کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم نے تقریباً ڈیلروں سے بھی بات چیت کی ھے اور ملوں سے بھی بات چیت ہوئی ہے زیادہ تر ماہرین یہی مشورہ دے رہے ہیں کہ چینی پچھلے سال کم بنے گی۔ تاہم فل یہ اندازے ہی ہیں۔ حتمی تخمینہ تو کرشنگ مکمل ہونے پر ہی پتا چلے گا۔ اب چینی بات کریں تو ماہرین تیزی کا اشارہ ہی دے رہے ہیں اور خریداری کا مشورہ دے رہے ہیں۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jan 08 2025 21:30:34 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن شام کو مارکیٹ 11000 پہ بند ہوئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ چونکہ یک دم تیزی آئی تھی اس لئے کوریکشن دیکھنے میں آئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ان ریٹوں میں باجرہ خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی اونچی ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال باجرہ کا کوئی انوکھا ریٹ بھی بن سکتا ہے۔ کیونکہ دیسی باجرہ جب چارہ کی کاشت میں جانا شروع ہوتا ہے تو پھر کوئی بھاؤ نہیں ہوتا اس کا۔ دیسی باجرہ عموماً گوجر خان سے لے کر دینہ جہلم پھر سراے عالمگیر پھر جی ٹی روڈ والی گجرات لالہ موسیٰ وغیرہ اور پھر آزاد کشمیر کے علاقے ٹانڈہ برنالہ وغیرہ کی پٹی پہ ہوتا ہے۔ یہ باجرہ جون میں چارہ کی کاشت میں بھی بہت جاتا ہے۔ تاہم جو باجرہ تھل لائن پر ہوتا ہے وہ چارہ کی کاشت میں نہیں جاتا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق باجرہ ایسی آئٹم ھے جو گلگت بلتستان سے گوادر تک ہر کریانہ کی دوکان پہ فروخت ہوتا ہے۔ فصل اس سال انتہائی کمزور ھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ مضبوط آئٹم اجناس میں باجرہ ہی ھے۔ .
Jan 08 2025 19:35:32 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ کراچی مارکیٹ 11350 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ سوموار منگل پیمنٹ پر 11400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ ابھی بھی لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے اور ٹریڈرز کے پاس اونچے ریٹوں والے مال پڑے ہوئے ہیں۔ کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ .
Jan 08 2025 18:45:56 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ حاضر میں 13080 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی یونائٹڈ کے جبکہ فارورڈ میں 13170 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 08 2025 18:31:26 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مالوں کے 215/18 جبکہ مشین کلین مال 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235/40 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 285/290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 335/338 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 08 2025 18:29:23 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13500/13600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 08 2025 18:28:49 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں جے ڈی 13080/085 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں جنوری کے سودوں کے 13170/13175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 08 2025 18:25:52 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 23000/24000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ڈیمانڈ سست ہے تاہم مال شارٹ ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 08 2025 18:16:50 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 300/400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 18600/700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ مزید 500/1000 نرم ہو تو مال خریدنے چاہیں۔ پاکستان میں کراپ بہت کم ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں اس بار گوارے کی پیداوار 19٪ تک کم ہوئ ہے۔ 5 لاکھ 55 ہزار ٹن ہے جبکہ کیری فارورڈ سٹاک بھی اس سال 33٪ کم ہے۔ اس سال کیری فارورڈ سٹاک انڈیا میں 2 لاکھ 75 ہزار ٹن تک ہے۔ انڈیا کی کل گوارے کی سپلائ 8 لاکھ 46 ہزار ٹن تک کی ہے۔ پچھلے سال انڈیا میں گوارے کی کل سپلائ 11.12 لاکھ ٹن تک تھی۔ اس سال انڈیا میں گوارے کی آمدن بھی 28٪ تک کم ہو رہی ہے جبکہ کرشنگ بھی 24٪ تک کم ہو رہی ہے پچھلے سال کی نسبت۔ کرشنگ کم ہونے کی وجہ سے گم بھی کم بنے گی۔ پچھلے سال انڈیا میں گوار کی ڈیمانڈ بھی 8 لاکھ 64 ہزار ٹن تک تھی جبکہ اس سال ڈیمانڈ میں بھی کمی متوقع ہے۔ 6.5 لاکھ ٹن تک کی ڈیمانڈ متوقع ہے۔ تاہم انڈیا سے گوار گم کی ایکسپورٹ پچھلے سال 2 لاکھ 28 ہزار ٹن تک کی تھی جبکہ اس سال ایکسپورٹ میں مزید اچھی ڈیمانڈ ہے۔ امیرکا ، رشیا، چائنہ گاہک ہیں۔ اس سال پچھلے سال کی نسبت 10/15٪ مزید گوار گم کی ڈیمانڈ متوقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں 90٪ تک گوار ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں 7/8٪ تک ہوتا ہے۔ اس لیے گوار کی مندہ تیزی انڈیا کی مارکیٹ کے پیچھے ہی ہوتی ہے۔ انڈیا میں حکومت کی طرف سے فصلوں کی قیمتوں کو باقاعدہ طریقے سے سنبھالا جاتا ہے۔ اس لیے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھے میں نہیں آتا۔ .
Jan 08 2025 18:09:00 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 50 روپیہ مزید بہتر ہوئی ہے اور 11250 روپیہ من جبکہ سوموار منگل پیمنٹ پر 11300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jan 08 2025 17:49:03 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 125/26 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Jan 08 2025 17:33:25 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 208 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ کرمسن مسور کے 199/200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Jan 08 2025 17:31:37 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 11000/11100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 11600 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ نیچے 4000 کی طرف جاتی ہے ٹریڈرز خاریدار بن جاتے ہیں جبکہ اوپر تھوڑا تھوڑا ہر ریٹ میں نفع بھی پکا کرتے ہیں۔ تاہم فصل شارٹ ہے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Jan 08 2025 17:28:03 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ مارکیٹ مزید نرم ہوئی ہے اور 13400/500 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ .
Jan 08 2025 17:26:57 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 11200 روپیہ من جبکہ سوموار منگل پیمنٹ پر 11250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11650 چمن ماش کے 12850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 08 2025 17:25:55 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ اے جی ای نمبر 1 کوالٹی مال 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 238 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ تنزانیہ 50٪ موٹے مال کے 250 اور 60٪ موٹے مال کے 255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کام کاج سست ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jan 08 2025 16:59:20 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 10/15 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور یونائٹڈ 13080 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13085 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 13165/13170 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 6/7 جنوری پیمنٹ پر کافی کام ہوئے تھے۔ مارکیٹ میں پیمنٹ پریشر ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہے۔ انویسٹر تھوڑا تھوڑا مال لینا شروع ہو گئے ہیں۔ .
Jan 08 2025 15:55:49 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سہ پہر کے اوقات میں جے ڈی 13090/095 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں جنوری کے سودوں کے 13170/13175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 08 2025 15:15:34 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی لائنوں پر 50/100 روپیہ مارکیٹ نرم ہے اور 2550/2600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ بھاگ ناڑی 2850/2900 سبی 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج لائنوں پر آمدن شروع ہے فلحال گاہکی خاموش ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا اور لائن برانڈ کے 295/300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100/200 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 5500 سے 5600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج آمدن 4 گاڑی تک کی تھی۔ .
Jan 08 2025 15:12:53 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مالوں کے 215/18 جبکہ مشین کلین مال 225/228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 640 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235/40 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 285/290 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 335/340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 08 2025 15:02:12 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 14700/14800 جبکہ گولی دھنیا 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سکھری دھنیا کے 12500 تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jan 08 2025 15:00:28 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 400 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوہے ہے اور 13500/13600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اوکاڑہ منڈی میں 1000/1200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور موٹے مالوں کے 14000/14250 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پچھلے دنوں 15700 تک بھی کام ہوئے تھے۔ .
Jan 08 2025 14:57:50 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 41000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 500/1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 46000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ایرانی زیرہ 50000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل میں مال بھی ضرورت کے مطابق ہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیرہ انڈین نیو کراپ بکنگ کے ریٹ 2700 ڈالر تک آ رہے ہیں مارچ شپمنٹ کے جو کہ کراچی پورٹ پر 36960 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ یہ ابھی صرف ریٹ کھلے ہیں ان ریٹوں میں گاہک نہیں ہے اور یہ نیو کراپ ہے یہ آنے میں وقت لگ جائے گا یہ مئ میں آئے گی۔ .
Jan 08 2025 14:39:04 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل مارکیٹ دوبارہ 600 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں یک دم کافی مندہ تیزی آئ ہے۔ باجرہ مال شارٹ ہیں اور مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ بڑے سٹاکسٹ جو کریکشن آتی ہے اس کا بھی دائرہ اٹھاتے ہیں۔ جنہوں نے 12500/11500 میں بیچے ہیں انہوں نے دوبارہ 10500 میں مال پکڑ لیے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ تو بیوپار کا حصہ ہے۔ .
Jan 08 2025 14:30:29 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ .
Jan 08 2025 14:30:10 1 year ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3600/3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott