+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 27 2025 17:41:46
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جب پورٹ پر جہاز لگا تھا اس وقت گرائونڈ خالی تھا اس وجہ سے شروع کے دو چار دن گاہکی اچھی تھی۔ ابھی ضرورت کے مطابق ہی کام ہے مارکیٹ میں کوئ مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ڈیمانڈ سست ہے۔ انڈیا دالوں کا سب سے بڑا امپورٹر ہے اور اپریل سے اکتوبر تک 2 لاکھ 80 ہزار ٹن انڈیا نے مسور کی امپورٹ کی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 44% تک کم ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہر طرف سپلائ زیادہ ہے۔ آسٹریلیا کینیڈا رشیا تاجکستان ہر طرف وافر سپلائ ہے۔