پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گزشتہ روز جوار کے متعلق ایک تبصرہ لکھا تھا کہ گنگا جوار 194 روپیہ کلو پڑتی ہے ہماری ٹیم سے کیلکولیشن میں غلطی ہو گئ کیونکہ انڈین جوار دبئی سے گھوم کر ایران کے راستے پاکستان آتی ہے اس لئے اس کے اخراجات میں فرق ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جوار اس وقت کے بی آر اور گنگا وغیرہ 630 ڈالر فی ٹن ہے۔ جو ملتان آکر تقریباً 265 روپیہ کلو پڑتی ہے۔ ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں گزشتہ روز ہم سے اعداد و شمار دینے میں غلطی لگ گئی۔ دوبارہ نوٹ فرمالیں 630 ڈالر والی جوار ملتان آکر 265 میں پڑتی ہے