+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 15 2025 18:09:55
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی پورے پاکستان سے ملوں کی لوڈنگ بند ہے۔ گورنمنٹ نے لوڈنگ بند کی ہے تاکہ پہلے اپنے جو مال پورٹ پر منگوائے ہیں وہ بک سکیں۔ کراچی سے پہلے جو الخلیج والے مال آئے تھے وہ گوداموں میں چلے گئے ہیں ان مالوں کے 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ ابھی جو باریک مال آیا ہے وہ 16500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انویسٹرز زیادہ تر مال بیچ کر فارغ ہو گئے ہیں تاہم دکان دار بھی ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ چونکہ چینی کو گورنمنٹ ریگولیٹ کر رہی ہے اس لیے گورنمنٹ کی مداخلت کی وجہ سے فل حال صورتحال واضح نہیں ہو پا رہی ہے۔