Sorghum | جوار
Dec 26 2025
برسیم ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Mar 10 2025 16:35:24 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حاضر جنوبی پنجاب 16125/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 16270/80 جبکہ اپریل کے سودوں کے 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 10 2025 16:34:06 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13200 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ برابر سی مارکیٹ ہے۔ .
Mar 10 2025 15:53:54 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 4300/4350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 200 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پلانٹ والے مال 10850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کمزور ہے فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 10 2025 15:21:36 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ جنوبی پنجاب میں 16125/50 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ مارچ کے سودوں کے 16270 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Mar 10 2025 15:20:39 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 200/205 جبکہ مشین کلین 215/17 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فروری میں رشیا سے 505 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ حیدرآباد منڈی میں سٹھری چنے کی آرائول شروع ہے اور 7800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں آگے 20 مارچ سے لالری چنے کی آرائول بھی شروع ہو جائے گی۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 300 جبکہ 7 ایم ایم مال 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فروری میں ارجنٹینا سے 101 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔بکنگ ارجنٹینا سے سارٹیکس مال 765 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا سے 58/60 کاؤنٹ 1085 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 300/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ بکنگ کینیڈا سے 845 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فروری میں کینیڈا سے 189 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 415/20 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فروری میں امیرکا سے 118 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ .
Mar 10 2025 14:51:57 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلوری مال 203/04 روپیہ کلو حاضر میں مال کم ہیں۔ ایل ڈی سی 2 کے مال 197/98 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فروری میں کنٹینرز میں آمدن کم تھی 70 کنٹینرز تک کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر، اسکے علاوہ بلک میں بھی 15723 ٹن تک آمدن تھی۔ .
Mar 10 2025 14:44:37 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 1000 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 34000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 39000/39500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال انڈیا میں گجرات اور راجستھان کے علاقوں میں 7٪ بیجائی کم ہوئی ہے اور پروڈکشن 13٪ تک کم آرہی ہے تاہم کیری فارورڈ سٹاک میں کافی مال پڑے ہیں۔ .
Mar 10 2025 14:39:19 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 10850/900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ماش ثابت کی گوداموں میں سپلائی کافی زیادہ تھی جسکی وجہ سے فروری میں امپورٹ کم ہوئی ہے اور 63 کنٹینرز تک کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ فلحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 10 2025 14:27:10 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 114 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فروری میں کراچی پورٹ پر ییلو پیس کے 105 کنٹینرز کی آمدن تھی اور آگے 3/4 دنوں میں مزید بلک میں آمدن متوقع ہے جسکی وجہ سے لوکل میں فلحال ضرورت کے مطابق گاہکی ہے۔ فلحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 10 2025 14:09:50 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 12350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 12600/12900 جبکہ گولی دھنیا 12900/13200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج حیدرآباد منڈی میں سکھری دھنیا کی 1200/1500 بوری کی آمدن تھی اور 7200/8400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں دھنیا کی بیجائی 7.4٪ کم ہوئی تھی جسکی وجہ سے پروڈکشن بھی پچھلے سال کی نسبت 4.6٪ کم ہے۔ پاکستان میں بھی آمدن شروع ہے بیجائیاں اچھی تھی ٹریڈرز نیا مال ہی خرید رہے ہیں فلحال ملا جلا رجحان ہی نظر آرہا ہے۔ .
Mar 10 2025 13:54:15 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12800/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 10 2025 13:39:41 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز 16500 روپیہ کوئنٹل جبکہ العریبیہ شوگر ملز کے 16450 روپیہ کوئنٹل رمضان 16400 سفینہ شوگر ملز کے 16400 یونیکول 16400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 16450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 16100 اتحاد 16125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی 16150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 16275 اتفاق 16250 آر وائی کے 16275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 16280/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیریں سندھ اومنی گروپ 16200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جیسے جیسے مارکیٹ میں ریٹ اوپر جا رہا ہے ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ .
Mar 10 2025 13:13:54 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 16270 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 10 2025 13:10:13 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 22000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ .
Mar 10 2025 13:09:59 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 10 2025 12:58:22 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ مارکیٹ دوبارہ نرم ہوئی ہے اور 22500 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز کے پاس پرانے سٹاک میں مال پڑے ہیں ریٹ اچھا ہونے کی وجہ سے مال فارغ کر جاتے ہیں۔ شہزادی کوالٹی کے فیصل آباد منڈی میں 19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں آمدن کم تھی 300/400 بوری تک کی آمدن تھی۔ .
Mar 10 2025 12:55:17 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو لائنوں پر بیچ نہیں آ رہی ہے 3050/3100 روپیہ من تک بھاؤ بن گیا ہے۔ ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 150 روپیہ بہتر ہوئی ہے اور 3400 روپیہ من جبکہ ملتان منڈی میں 3550/3600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا 5 روپیہ کلو مزید نرم ہے اور 270 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ہائبرڈ جوار مارکیٹ سست ہے۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 5400/5450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن 100 بوری تک تھی۔ ملتان منڈی میں بھی 5500/5550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 10 2025 12:35:04 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی میں ایل ڈی سی 2 کے مال 185 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے ابھی 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے ایڈوانس پیمنٹ پر 186 اور کیش پیمنٹ پر 188 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پائپ لائن میں مال کافی پڑے ہیں آگے 2 جہازوں کی مزید آمدن بھی ہے اور آگے تھل کی کراپ بھی شروع ہوجائی گی جسکی وجہ سے ریٹ انڈر کاسٹ ہونے کے باوجود بھی فلحال انویسٹرز رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فروری میں آسٹریلیا سے 360 کنٹینرز کی آمدن تھی اور بلک میں 52948.58 میٹرک ٹن تک آمدن تھی۔ .
Mar 10 2025 12:18:21 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 4200/4250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 50 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 10400 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Mar 10 2025 12:12:05 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 17000/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی لائنوں پر 93.310 کلو کے 17500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ سست ہے۔ .
Mar 10 2025 12:00:50 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں کل 13400 روپیہ من تک کام ہوئے تھے ابھی 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برما کے مالوں کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جتنا مال امپورٹ میں چاہیے ہوتا مال آ جاتا ہے لوکل مارکیٹ میں دوبارہ ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فروری میں پورٹ پر 369 کنٹینرز کی آمدن تھی جس میں ارجنٹینا سے 89 برازیل سے 105 کینیا سے 6 برما سے 59 سنگاپور سے 5 اور دبئی سے 105 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ .
Mar 10 2025 11:44:11 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کل دن میں بازار تیز ہو گیا تھا تاہم شام میں دوبارہ حاضر جنوبی پنجاب کی ملیں 16150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 16365 تک کام ہو کر دوبارہ 16265 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے لیکن ریٹ جیسے جیسے تیز ہو رہا ہے تھوڑا تھوڑا ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ اوپر ہر ریٹ کھانا شروع کر دینا چاہیے۔ آخری ریٹ کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ملز بھی آگے فارورڈ کر کے مال بیچ رہی ہیں۔ ڈیلرز بھی ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ موقع دے گی آگے جہاں کہیں بھی مارکیٹ میں کریکشن آئے وہاں کام کرنا چاہیے۔ چاہے مزید پیسے پڑ کر ہی کریکشن آئے اب زیادہ لالچ نہیں کرنی چاہیے۔ اوپر ہر ریٹ میں تھوڑا تھوڑا مال فروخت کرنا چاہیے۔ .
Mar 09 2025 21:32:54 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودوں میں رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 16310 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Mar 09 2025 16:53:05 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی عصر کے اوقات میں 115 روپیہ کوئنٹل اضافے کے ساتھ مارچ کے سودے 16335/40 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ حاضر بھی 15150 کا لیول بن گیا ہے۔ .
Mar 08 2025 22:47:23 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 65 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور مارچ کے سودے 16225 تک ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے .
Mar 08 2025 22:10:16 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارچ کے سودے 16190 تک ہو گئے تھے۔ تاہم اس وقت 30 روپیہ نرم ہوئی ہے مارکیٹ اور 16160 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Mar 08 2025 21:14:11 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارکیٹ گرم ہے۔ حاضر جنوبی پنجاب میں 15950 روپیہ کوئنٹل جبکہ مارچ 16175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Mar 08 2025 17:24:57 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 200/205 جبکہ مشین کلین 215/17 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال 300/305 جبکہ 7 ایم ایم مال 230/35 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا سے 44/46 کاؤنٹ 1340 ڈالر اور 58/60 کاؤنٹ 1095 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 310 سے 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے. امیریکا 9 ایم ایم مال 422/27 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 08 2025 17:23:46 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 23000/24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 08 2025 17:22:45 9 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott