Sugar | چینی
Jan 04 2026
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 26 2023 16:00:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 16700 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ کراچی 16900/17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال پاکستان کے ایکسپورٹرز نے چائنہ کیلئے 1710/1720 ڈالر تک سودے فروخت کئے ہیں۔ یہ سودے سی این ایف بیسس پر ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایکسپورٹرز کو 16900/17000 میں تل لے کر وارہ اچھا ہے۔ صرف پنجاب کی منڈیوں میں آمد کا زور ہے اور پیمنٹ کا بحران ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی مارکیٹ فل الحال پاکستان سے اوپر چل رہی ہے یہی وجہ ہے چائنہ ٹوٹل پاکستان سے ہی خریداری کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں 10/11% کاشت کم ہے تل کی لیکن راجستھان میں بارشوں کی کمی بھی سننے میں آ رہی ہے۔ .
Aug 26 2023 15:46:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی 1/2% دال والے 295 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس مال 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 285/295 سارٹیکس 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 305 روپیہ تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 355/360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 395 سے 400 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 430/435 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 490 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ مال بھی کم ہیں۔ .
Aug 26 2023 15:43:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 14400/500 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پرانا برسیم کراچی میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں۔ جس کے ہاتھ میں پرانا برسیم ہوتا ہے وہ 13000 مانگتے ہیں۔ بکنگ 1085 ڈالر ہے۔ تاہم پیر کو مصر کی محلہ الکبری منڈی میں بولی ہو گی تب ہی مارکیٹ واضح ہو گی۔ .
Aug 26 2023 15:38:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 240 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یک دم مارکیٹ میں 35/36 روپے پڑے ہیں۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ .
Aug 26 2023 15:33:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ سٹاکسٹ گاہک بن جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 26 2023 15:28:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 166/166.5 روپیہ کلو ریٹ ہے سی ای ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ 35 دن پیمنٹ پر 172.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 26 2023 15:25:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 18800/18900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 19200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Aug 26 2023 15:24:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 3350/3400 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ تھل منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 8600/8650 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیت بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاک بھی کم رہ گئے ہیں اس لیے جہاں کہیں ڈیمانڈ نکلتی ہے۔ مارکیٹ بہتر ہو جاتی ہے۔ تاہم فل حال ملا جلا رجحان ہی ہے۔ .
Aug 26 2023 15:15:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7750/7800 روپیہ من جبکہ حیدرآباد منڈی میں 7850 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ دوسری جانب تھل کی منڈیوں میں لوکل اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ لائن سے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال ازبکستان کی فصل بھی 25% کم ہے۔ کیونکہ وہاں بارشیں کم بتا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تو فصل 15% کم ہے۔ لیکن ہماری انڈیا میں دو تین صوبوں میں مونگ ثابت کے ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا ہے ہندوستان میں فصل 50% سے کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈیا میں اچھی کوالٹی کی مونگ 87 روپیہ کلو۔ جبکہ ایوریج کوالٹی کی مونگ 82 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ انڈیا کی گورنمنٹ نے مونگ کی کم سے کم قیمت خرید 92 روپیہ کلو مقرر کی ہے۔ 92 روپیہ کلو گورنمنٹ آف انڈیا کی سپورٹنگ پرائس ہے۔ جسے اگر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو 13430 روپیہ من بنتی ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ جب سپورٹنگ پرائس مقرر کرتی ہے تو اسکا مطلب ہوتا ہے اس ریٹ پر گورنمنٹ کسانوں سے خریداری کرے گی۔ تاہم انڈیا کے ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ اس سال مونگ کے ریٹ ہی اوپر کھلیں گے کیونکہ فصل ہم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی لوکل مارکیٹ میں 5/10 روپیہ کلو کی مزید تیزی آگئی تو انڈیا کے ایمپوٹرز پوری دنیا سے مونگ خریدنا شروع ہو جائیں گے۔ اس اعتبار سے پاکستان میں مونگ ثابت کے ریٹ انتہائی مناسب ہیں۔ اس ریٹ میں دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ بہت بڑا سال نظر آ رہا ہے مونگ کے حوالے سے۔ باقی اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے جو اللہ رب العالمین کی رضا ہو گی وہی ہو گا۔ .
Aug 26 2023 14:47:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 109 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ آج ہفتہ ہے بنکوں کی ٹریژری بند ہے اس لئے ڈالر کے ریٹ موصول نہیں ہوے۔ مارکیٹ میں آج کوئی لمبے چوڑے سودے نہیں ہوے ہیں۔ .
Aug 26 2023 14:11:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد 15/20 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئی ہے اور پیر کی پیمنٹ پر 14940 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ اگست کے سودوں کی کے بھاؤ 149655/60 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے سودوں کا 15965 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 26 2023 13:34:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں مارکیٹ 500 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور 83500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی گاہکی خاموش ہے۔ ستمبر کے سودے 56000 اکتوبر کے سودے 57360 جبکہ نومبر کے سودے 58715 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 26 2023 13:30:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 700 روپیہ من تیز ہو گئ ہے اور 4500/4600 روپیہ من ریٹ مانگ رہے ہیں گوجر خان منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال ہی ختم ہو گئے ہیں۔ جس کے پاس ہیں اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ .
Aug 26 2023 12:51:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3300/3400 سبی کوالٹی 3500/3600 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔ ملتان منڈی میں 3600/3700 روپیہ من ریٹ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مزید بہتر ہوئ ہے اور 4300/4400 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ اس بار پھر مال شارٹ نظر آ رہے ہیں۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ تاندلیاںوالا منڈی میں 4000 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 26 2023 12:46:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 243/244 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 26 2023 12:41:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید اندین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 86500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے جبکہ کوئٹہ منڈی میں 84000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ 6800 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے انڈیا سے جو کوئٹہ منڈی میں 91040 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ انڈیا بھی مارکیٹ سست ہے 56000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 26 2023 12:33:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی شام کے اوقات میں 1/2% دال والے 295 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس مال 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ بکنگ گولڈن مال 770 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جبکہ ریگولر کوالٹی کے 745 ڈالر تک کام ہوئے ہیں۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 285/295 سارٹیکس 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 305 روپیہ تک کام ہوئے ہیں مارکیٹ 10 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے۔ کینیڈا 8/9 355/360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ بکنگ بہتر ہوئ ہے اور 8/9 مکس کے 1190 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 392 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم 1250 ڈالر تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 395 سے 400 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 430/435 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 490 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم بکنگ میں 1550 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 509.57 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال موٹے چنوں کا پڑتا مہنگا ہے۔ اس لیے لوکل میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ مال بھی کم ہیں۔ .
Aug 26 2023 12:28:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ اتحاد شوگر ملز کے ریٹ 15 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئے ہیں اور 14900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو 14925 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست کے سودوں کے بھاؤ 14950 تک موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 26 2023 12:13:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ٹکڑا کوئٹہ منڈی میں 16500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں بھی 16000/16500 روپیہ من ریٹ ہے۔ دھنیا ثابت ایرانی گولی کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 20000/21500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 26 2023 12:10:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل بڑھ گئی ہے اور 14900 جیسے ریٹ بن گئے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ اتحاد 14885/90 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودوں کے ریٹ 14925 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ .
Aug 26 2023 12:09:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 16500 سے 16800 روپیہ من ریٹ ہے۔ جبکہ باریک تل 16000 سے 16200 روپیہ من ریٹ ہے۔ ہائبرڈ تل کراچی مارکیٹ میں 16900/17000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 25 اگست تک کے ڈیٹا کے مطابق انڈیا اس سال تل کی بیجائ 11.80 لاکھ ہیکٹئر ہے جبکہ پچھلے سال 12.73 لاکھ ہیکٹئر تھی۔ اور اگست میں بارشیں بھی انتہائ کم ہوئ ہیں۔ انڈیا بھی مارکیٹ 250 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے 17750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے اندین کرنسی میں جو 2150 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ .
Aug 26 2023 11:54:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14800 روپیہ من ریٹ ہے گودام کے مال کا۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 15800 روپیہ من ریٹ ہے۔ بکنگ 1046 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13755 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ ٹریڈرز لوکل میں نفع پکا کر کے بکنگ میں تھوڑے بہت مال لے لیتے ہیں کیونکہ لوکل میں پڑتے سے کافی اوپر مارکیٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 25 اگست تک کے ڈیٹا کے مطابق اس سال ماش ثابت کی انڈیا میں بیجائ 31.10 لاکھ ہیکٹئر پر ہوئ ہے جبکہ پچھلے سال 36.08 لاکھ ہیکٹئر پر تھی۔ مجموعی طور پر ماش میں بھی تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Aug 26 2023 11:46:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 14600 جبکہ پرانا برسیم 12700/800 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ بکنگ 1085 ڈالر فی ٹن جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 14600 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹرز کراچی سے تھوڑی تھوڑی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر کی بنکوں سے دستیابی بھی کم ہے۔ جبکہ ڈالر بڑھنے کے امکانات کی وجہ سے انویسٹرز لوکل میں خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ .
Aug 26 2023 11:39:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 15500 بھلوال 15400 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلاںوالی پاپولر 15200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سورج 15100 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 15100 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 14860 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے جبکہ اگست کے سودوں کے 14880/90 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 15250 گھوٹکی 15275 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے جبکہ زیریں سندھ میں 15350 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 26 2023 11:26:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوا ہے اور 18800 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 19200 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ دوسری جانب انڈیا 6280 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں. .
Aug 26 2023 11:24:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3300 روپیہ من ریٹ ہے۔ قصور 3400 روپیہ من ریٹ ہے۔ قصور میں ایوریج 2000/2500 تک آمدن ہے۔ تھل لائن 8300/8400 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے. .
Aug 26 2023 11:05:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 19000/19500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انڈیا 46 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 14631 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 26 2023 11:01:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 109 روپیہ کلو ریٹ ہے کراچی مارکیٹ میں۔ فل حال مجبوراََ ہی امپورٹرز سیلنگ کر رہے ہیں۔ جس کسی کو پیسے کی ضرورت ہوتی ہے وہی سیل کرتا ہے۔ امپورٹرز کے مہنگے پڑتے والے سودے ہیں۔ بکنگ 345 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 114.98 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 26 2023 10:58:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 1000 بوری کی آمدن تھی۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ 1700 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 15600 سے 17600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ اچھے مالوں کا بھرپور گاہک ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور نئے ہائبرڈ مال 15000/15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فارورڈ کے سودوں کا گاہک ہے۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ نیچے ریٹیل میں تو تھوڑا تھوڑا کام ہو رہا ہے۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 26 2023 10:52:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7700/7800 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ حیدر آباد منڈی میں 7800/7900 روپیہ من ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ لانگ ٹرم انویسٹرز بھرپور گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 25 اگست تک کے ڈیٹا کے مطابق انڈیا میں اس سال مونگ ثابت کی بجائ 30.64 لاکھ ہیکٹئر ہوئ ہے پچھلے سال 33.34 لاکھ ہیکٹئر تھی۔ دوسری جانب اگست کے مہینے میں بارشیں انتہائ کم ترین ہوئ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott