پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 200 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 7000 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے۔ ریٹیل میں دال کی گاہکی بھرپور ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں میانوالی کے علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔ فصل کو زبردست قسم کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ دوسری جانب برازیل مونگ بی گریڈ 30 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 780 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ ارجنٹائن بھی 50 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 850 جیسے حالات بن گئے ہیں۔