پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 3350
روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں پلانٹ والے مال 3500/3550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 100/200 روپیہ مارکیٹ نرم ہے اور 8300/8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ کے پاس مال پڑے ہیں ہولڈ نہیں کر رہے ہیں مال فارغ کر جاتے ہیں بارشوں کے بعد قصور سائڈ بھی آمدن بڑھ جائے گی اور مہینے تک لالا موسی سائڈ سے بھی نئی آمدن شروع ہو جائے گی۔