پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 198/198.5 جبکہ نپر کوالٹی 201 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشین مسور کے فیصل آباد منڈی میں 190 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ نیو کراپ 5 ڈالر نرم ہوئی ہے اور نومبر دسمبر شپمنٹ 585 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 180.10 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔