پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور کراچی مارکیٹ میں 197 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر مسور 200/201 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل میں مال کم تھے اور جہاز والے مالوں کے پہلے سے کافی کام ہوچکے تھے اور جہاز لگنے کے بعد پورٹ سے ہی کافی مال لوڈ ہوگئے ہیں تاہم فلحال ٹریڈرز کھل کر مال بیچتے نہیں ہیں۔ گاہکی بھی سست ہے۔