پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ اور اگست ڈلوری والے سودے اینی مارکہ 18600 میں مال مل جاتے ہیں جبکہ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن ضعیم یا سٹار 19400 میں مال مل جاتا ہے۔ فل حال امپورٹرز سیلر سودے ہی بیچ رہے ہیں بائر سودوں کا اب کام نہیں ہو رہا ہے مارکیٹ میں۔ سیلر سودے سستے ہیں اور امپورٹرز کو فائدہ بھی ہے جب مال لگے گا خریدار کو آواز دے سکتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔