پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 10100 تک کام ہوے ہیں۔ آج بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 1065 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا کے صوبہ مدھیہ پردیش میں بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے فصل کو نقصان کا سامنا ہے۔ آج انڈیا کی مارکیٹ بھی بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایمپورٹرز نے آج 1065 تک کام کئے ہیں پاکستان کیلئے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 217.5 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔