پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ جون میں کراچی پورٹ پر مونگ ثابت کے 94 کنٹینرز کی آمدن تھی جس میں ارجنٹینا سے 40 آسٹریلیا سے 1 برازیل سے 43 اور تنزانیہ سے 10 کنٹینرز تک کی آمدن تھی۔