Sugar | چینی
Jan 06 2026
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Sep 11 2023 13:03:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 87000 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 90000 روپیہ من ریٹ ہے۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 92000/93000 روپیہ من ریٹ ہے۔ دوسری جانب انڈیا مارکیٹ 1800 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 63330 تک ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ بکنگ 7650 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ .
Sep 11 2023 12:55:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکرا کوالٹی فیصل آباد منڈی میں مال ختم ہیں۔ 19000/20000 روپیہ من ریٹ مانگ رہے ہیں جبکہ کوئٹہ منڈی 17900 روپیہ من مارکیٹ ہے۔ گولی دھنیا ایرانی ٹکڑا کوالٹی 22000/23000 روپیہ من ریٹ ہے۔ انڈین گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من ریٹ ہے۔ انڈین دھنیے کا گاہک نہیں بنتا۔ .
Sep 11 2023 12:51:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں 17300 روپیہ من تک موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ باریک تل 16700/16800 روپیہ من تک ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں 17500 روپیہ من ریٹ ہے کیش پیمنٹ پر گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Sep 11 2023 12:30:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ میں 270 روپیہ کلو ریٹ ہے گاہک خاموش ہے۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ زیادہ نرم ہے اور 260/265 روپیہ کلو ریٹ مانگ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز ہو تگڑا نفع ہے۔ فل حال پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے لوکل مارکیٹ نرم ہے۔ نیچے گاہک بھی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذراع کے مطابق ہندوستان کی دال (مسور) کی درآمدات اس سال زیادہ کھپت پر بڑھنے والی ہیں کیونکہ دیگر دالوں جیسے تور، مونگ اور اُڑد کی پیداوار غیر معمولی موسم کی وجہ سے کم دیکھی جا رہی ہے۔ موجودہ درآمدی رجحان کی بنیاد پر، تجارت کا تخمینہ ہے کہ ہندوستان کی دال کی خریداری پچھلے سال کے 8.58 لاکھ ٹن کے مقابلے اس مالی سال میں دس لاکھ ٹن سے زیادہ بڑھ جائے گی۔ اپریل سے اب تک مسور کی درآمدات پہلے ہی نصف ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہیں انڈیا میں۔ مزید 1.5 سے 2 لاکھ ٹن راستے میں ہیں۔ انڈیا میں ماہرین توقع کرتے ہیں کہ اس مالی سال میں مسور کی درآمدات ایک ملین ٹن سے تجاوز کر جائیں گی۔ 2022/2023 کے دوران ہندوستان کی دال کی پیداوار 15.8 میٹرک ٹن سے زیادہ رہی، مئی میں جاری کیے گئے تیسرے پیشگی تخمینوں کے مطابق، پچھلے سال کے 12.69 میٹرک ٹن سے زیادہ۔ دال کی درآمدات، جو 2020-21 میں 11.16 میٹرک کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھی، 2021-22 کے دوران کم ہو کر 6.67 میٹرک ٹن پر آ گئی تھی اور اس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ انڈین منڈیوں میں مسور کی قیمت ایم ایس پی کی سطح کے ارد گرد 61-62 فی کلوگرام کے ارد گرد منڈلا رہی ہے اور اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ وہاں باقاعدگی سے سپلائی ہوتی ہے۔ ہندوستان بنیادی طور پر کینیڈا اور آسٹریلیا سے دال درآمد کرتا ہے اور امریکہ سے درآمدات پر کسٹم ٹیرف کو ہٹانے کا تازہ ترین اقدام سپلائ وسیع کر سکتا ہے۔امریکہ سبز دال زیادہ پیدا کرتا ہے، جب کہ ہندوستان میں سرخ دال بڑے پیمانے پر کھائی جاتی ہے۔ امریکہ میں قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ آیا امریکہ سرخ دال میں مسابقتی ہے اس سال کینیڈا میں پیداوار تھوڑی کم 1.2 ملین ٹن تھی، جبکہ آسٹریلیا، جہاں نومبر میں فصل کی کٹائی شروع ہو گی، 1.3 ملین ٹن کی کٹائی دیکھی جا رہی ہے۔ انڈیا کو امریکی دال پر ٹیرف ہٹانے سے ہندوستانی درآمدات میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ دیگر اقسام کی دالوں کی کھپت میں اہم دالوں جیسے تور، مونگ اور اُڑد کی پیداوار میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ .
Sep 11 2023 12:21:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 2 دن بعد ڈلوری والے مال کے 16200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 دن بعد ڈلوری والے مال کے 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو کوالٹی کے 16700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ چمن کوالٹی ماش کا 16500 روپیہ من ریٹ ہے۔ چمن مال باریک ہیں۔ فیکٹریوں والے نہیں لیتے ہیں۔ ایس کیو کا ہی گاہک ہے۔ .
Sep 11 2023 12:10:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے 21000 روپیہ من ریٹ ہے کھرے مالوں کا۔ چھانگا مانگا 20500 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Sep 11 2023 12:08:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی مارکیٹ گرم ہے۔ 1000/1200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 17200 سے 19550 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ اچھے مال کا بھرپور گاہک ہے۔ آج آمدن 2000 بوری کی تھی۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے 16500/17000 روپیہ من ریٹ مانگتے ہیں نئے مال کا۔ کولڈ سٹور 2022 ماڈل کا جبکہ 2021 ماڈل کا 13000 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم بیچ نہیں ہے کھل کر۔ فل حال ٹریڈرز نے مال ہولڈ ہی کیے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 11 2023 11:57:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 16200 بھلوال 16150 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر رمضان العریبیہ سفینہ بابا وغیرہ 15950 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 15400 ستمبر 15850 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ حمزہ آر وائ کے 15700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے ٹی وغیرہ بھی 15300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں بھی 15400 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹی کے ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں گھبراہٹ میں لوگوں نے 15000 تک بھی مال بیچ دیے تھے۔ تاہم کل کوئ مارکیٹ بہتر ہوئ تھی۔ فل حال گاہک نہیں بنتا۔ ڈیلرز بھی سیٹ پر نہیں آئے ہیں۔ کام کھل کر نہیں ہو رہے ہیں۔ انڈر پارٹی ہی کام ہو رہے ہیں۔ .
Sep 11 2023 10:57:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 20500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 21000 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے .
Sep 11 2023 10:53:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3500/3550 روپیہ من ریٹ ہے۔ تھل لائن 8800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 11 2023 10:49:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 119/120 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 370 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ .
Sep 11 2023 10:48:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکی دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 4500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 11 2023 10:46:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8550/8650 روپیہ من ریٹ ہے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکا دکا بیچ آتی ہے۔ مال کھل کر نہیں ملتا۔ مجموعی طور پر بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 11 2023 10:38:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور 168 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال لوکل میں گاہکی سست ہے۔ تاہم انویسٹرز خریداری کر رہے ہیں۔ .
Sep 09 2023 21:12:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں ستمبر کے سودوں کا 15000 کا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں کی 17000 سے 17500 تک چینی فروخت ہوئی ہوئی ہے۔ وہ تھوڑی تھوڑی کوورنگ بھی کر رہے ہیں۔ .
Sep 09 2023 16:41:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 17500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پرانا برسیم کراچی 15500 سمجھنا چاہیے مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر کی مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے۔ 1400/1500 ڈالر کی باتیں کر رہے ہیں مصر والے۔ مصر کی لوکل مارکیٹ 9000 پاؤنڈ ہو گئ ہے۔ کراچی سے اس وقت سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Sep 09 2023 16:13:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17100/200 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Sep 09 2023 16:12:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 17500 روپیہ من۔ جبکہ لائنوں پر 17000 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں آمد 4000 بوری کی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان دنوں 15000/20000 بوری تک آمد ہوتی تھی لیکن اس دفعہ آمد انتہائی کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مرچ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے اس ریٹ میں خریداری کر لینی چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 25 ستمبر کے بعد آمد کم ہو جائے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہی دو ہفتے ہیں خریداری کے۔ اس کے بعد مارکیٹ شوٹ اپ کر جانے کے امکانات ہیں۔ .
Sep 09 2023 15:48:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3450 روپیہ من ریٹ ہے۔ تھل لائن 8700/8800 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 09 2023 15:47:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 20600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 09 2023 15:45:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ 14500/600 روپیہ کوئنٹل تک موصول ہوے ہیں۔ ستمبر بھی 15000 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ڈیلر سیٹوں پر نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے صحیح اندازہ نہیں لگ رہا ہے۔ لیکن اوور آل مارکیٹ سست ہے۔ کیونکہ گورنمنٹ کے خوف و ہراس کی وجہ سے مارکیٹ میں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ .
Sep 09 2023 15:43:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 2000 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 88000 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ گرم ہے۔ انڈیا 2400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 65260 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے کافی نیچے ہے۔ جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Sep 09 2023 15:40:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 270 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کراچی مارکیٹ میں فل حال گاہک خاموش ہے۔ .
Sep 09 2023 15:37:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 169.5 روپیہ کلو ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Sep 09 2023 15:36:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا سفید کوالٹی مال 260/265 ریٹ ہے۔ ان کا گاہک نہیں ہے۔ گولڈن مال 290/295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 280/285 جبکہ سارٹیکس 295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 310/315 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم کے 325 روپیہ کلو۔ ایرانی 8 ایم ایم 355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 410 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 440/445 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم مال ہی اکا دکا ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 510 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ موٹے چنے لوکل مارکیٹوں میں مال کم ہیں۔ .
Sep 09 2023 15:33:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور 119 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ .
Sep 09 2023 15:31:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 16100/1620 روپیہ من ریٹ مانگتے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی نرم ہے اور 16700 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ .
Sep 09 2023 15:30:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید نرم ہے اور 8450/8550 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے فیصل آباد منڈی میں۔ تاہم سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ .
Sep 09 2023 12:35:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے 16000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد مارکیٹ کافی نرم ہوئ ہے۔ پچھلے دنوں 17300 روپیہ من تک مال ِبک گئے تھے آج 16700 روپیہ من ریٹ ہے ایس کیو کا۔ چمن ماش 16600 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ بکنگ 1095 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 14447 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے 1500 روپیہ من اوپر ِبک رہی ہے۔ .
Sep 09 2023 12:29:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر جہاز والے مال کے 270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jan 06 2026
Jan 06 2026
Jan 06 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott