Sugar | چینی
Jan 02 2026
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Sep 09 2023 11:43:36 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 16500 جبکہ پرانا برسیم کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 14500 روپیہ من جیسے تک موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر سے انڈیا کے ایمپوٹرز 1300 ڈالر کے خریدار ہیں لیکن مصر سے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 1325 ڈالر کی مارکیٹ سمجھنی چاہیئے۔ جو کراچی آکر تقریباً 17800/900 تک پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اس وقت لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنا زیادہ مناسب ہے۔ کیونکہ جہاں ڈیمانڈ نکلے گی مارکیٹ گھوم جاے گی تیزی کی طرف۔ .
Sep 09 2023 11:36:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا سفید کوالٹی مال 260/265 ریٹ ہے۔ ان کا گاہک نہیں ہے۔ گولڈن مال 290/295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 280/285 جبکہ سارٹیکس 295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 310/315 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم کے 325 روپیہ کلو۔ ایرانی 8 ایم ایم 355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 410 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 440/445 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم مال ہی اکا دکا ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 510 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ موٹے چنے لوکل مارکیٹوں میں مال کم ہیں۔ .
Sep 09 2023 11:28:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے ڈیلرز سیٹ پر نہیں ہیں۔ نمبر بھی بند ہیں۔ مارکیٹ میں اوپن کوئ کام نہیں ہو رہا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں گھبراہٹ ہے۔ جیسے ہی کوئ کام ہونگے اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Sep 09 2023 11:26:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 280 روپیہ کلو ریٹ ہے جبکہ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یک دم 80 روپے کی تیزی آئ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں مال تو کم ہیں۔ فل حال گاہک بھی خاموش ہی ہے۔ .
Sep 09 2023 11:11:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 20600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ کراچی تھرپاکر کوالٹی 21000 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں انڈیا میں بارشیں ہیں۔ بارشوں کے بعد ہی مارکیٹ کی واضح صورت حال سامنے آئے گی۔ انڈیا میں 6355 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Sep 09 2023 11:07:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور 120 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ بکنگ 370 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 123.16 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ آج ہفتہ ہے انٹر بینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہو تو خریداری کرنی چاہیے۔ .
Sep 09 2023 10:54:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 4400/4500 روپیہ من ریٹ ہے۔ اکا دکا مال ہیں۔ جب کہ گاہک بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ .
Sep 09 2023 10:53:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 170 روپیہ کلو ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل میں مال زیادہ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ پڑتے سے نیچے چل رہی ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 600 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 197 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ اور بکنگ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے انویسٹرز مال لے جاتا ہے۔ دوسری جانب لوکل میں پچھلے چھے مہینے سے مارکیٹ ادھر ہی 170 کے قریب گھوم رہی ہے۔ کبھی 10/12 روپے اوپر ہوئ ہے اور کبھی 10/12 روپے نیچے۔ ایسے میں جن لوگوں نے 45 دن پیمنٹ پر مال لیے ہوتے ہیں ان کا ٹائم پورا ہونے کی وجہ سے سودے سیٹل ہوتے ہیں اور مارکیٹ سست رہتی ہے۔ تاہم مجموعی طور کالے چنے میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اس بار گرم نظر آ رہی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے کیونکہ یہاں مال سستا مل رہا ہے۔ .
Sep 09 2023 10:34:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 8500/8600 روپیہ من تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 8500/8600 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے 12 دن میں 1200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ اس لیے اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی آ جاتی ہے۔ تاہم انویسٹرز ان ریٹوں میں بھی مال لے رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ .
Sep 08 2023 18:16:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ آج چینی کے کام بالکل نہیں ہو رہے ہیں۔ کیونکہ جیسے ہی میڈیا پر خبریں چلی کہ 12/13 ڈیلرز کے گھروں پر انتظامیہ چھاپے مارنا شروع ہو گئ ہے۔ تمام ڈیلرز اپنی سیٹ سے اٹھ کر آگے پیچھے ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فل الحال افرا تفری کا عالم ہے اور چینی کے سودے نہیں ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ فل الحال اپنے اپنے سودے فارغ کریں نئی خریداری کرنے وقت نہیں ہے۔ اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ستمبر کے سودوں کی سیٹلمنٹ میں انتہائی مشکلات آ سکتی ہیں اور مارکیٹ مزید دباؤ ہے جس سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سندھ کی ملوں میں ایف بی آر نے چینی کی مانیٹرنگ کیلئے اپنے نمائندے تعینات کر دیئے ہیں۔ گزشتہ دو تین دن سے سندھ بھر کی ملیں ڈیلرز کو لوڈنگ کرانے پر مجبور کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ کے ڈیلرز نے تمام ٹریڈر کو سندھ کی ملوں میں جن کے پیڈ مال پڑے ہوئے ہیں وہ لفٹنگ کرنے کیلئے سختی کی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سندھ کی ملوں کے ریٹ جو جے ڈی ڈبلیو سے 400/500 اوپر چل رہے تھے۔ جے ڈی ڈبلیو سے 50 روپیہ کوئنٹل نیچے فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم اس وقت اپنے تمام صارفین کو یہی مشورہ دے گی کہ فل الحال خریداری ہر گز نہ کریں۔ صرف اپنے مال فروخت کریں۔ جہاں سمجھ آئے گی۔ وہاں کام کریں گے کیونکہ گورنمنٹ ہاتھ دھو کر ڈیلروں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ اس لئے احتیاط سے کاروبار کریں۔ ہم 29/30 اگست سے ہیں لوگوں کو پرافٹ ٹیکنگ کا مشورہ دے رہے تھے۔ .
Sep 08 2023 15:25:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت پورٹ کے مال کے 16100/200 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ 100 روپیہ من نرم ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 304 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 08 2023 15:18:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انٹرنیشنل مارکیٹ میان آج طوفانی تیزی دیکھنے میں آئ ہے۔ دن کو 65890 روپیہ کوئنَل تک مارکیٹ چلی گئ تھی تاہم شام میں 64200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ بکنگ 7900 ڈالر کا لیول بن گیا ہے جو کوئٹہ منڈی میں 103500 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ .
Sep 08 2023 15:15:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں 280 روپیہ کلو تک ہیں جبکہ کرمسن مسور پرچوں کوالٹی 300 روپیہ کلو تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 304 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 08 2023 14:30:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی کے بھاؤ 280/290 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس مال کے بھاؤ 295/300 روپیہ کلو جیسے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 روپیہ نرم ہوا ہے اور 304 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 285/295 سارٹیکس 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 310/315 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم کے 325 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 410 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 440/445 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 510 روپیہ کلو ریٹ ہے۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے. .
Sep 08 2023 13:50:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 122 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بکنگ 370 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا نے جولائ کے مہینے میں ییلو پیس 133682 میٹرک ٹن ایکسپورٹ کی ہے جس میں سب سے زیادہ خریداری چائنہ نے کی ہے۔ چائنہ نے کینیڈا سے 119377 میٹرک ٹن خریداری کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش نے 12600 میٹرک ٹن خریداری کی ہے۔ جون کے مہینے میں کینیڈا نے ٹوٹل صرف 40400 میٹرک ٹن ییلو پیس ایکسپورٹ کی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ گاہک ہے۔ بکنگ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ اس بار سیلاب کی وجہ سے چائنہ کے حالات کافی نازک نظر آ رہے ہیں۔ چائنہ کی خریداری مارکیٹیں تیز ہونے کا اہم سبب بن سکتی ہے۔ .
Sep 08 2023 13:36:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2.5 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور 169.5 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ ہے۔ مضبوط گھروں کی سیلنگ نہیں ہے۔ جن لوگوں کو پیمنٹوں کی ضرورت ہے وہی مال بیچ رہے ہیں اور اسی وجہ سے مارکیٹ پڑتے سے نیچے چل رہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ 10 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 600 ڈالر فی ٹن ہو گئ ہے جو کراچی پورٹ پر 197 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر بکنگ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں آنے والے دنوں میں انڈیا میں بارشیں متوقع ہیں۔ اگر ہو جاتی ہیں تو نقصان میں کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم انڈیا اگر 5% بھی کم ہو تو انٹرنیشنل مارکیٹوں میں مندہ نہیں ہوتا۔ ریٹ تیز ہی ہوتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں خریداری کرنی چاہیے۔ .
Sep 08 2023 13:23:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی لاہور تمام ڈیلرز اور بروکرز کے نمبر بند ہیں۔ فل حال کام نہیں ہے۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر 15700 روپیہ کوئنٹل تک مارکیٹ ہے جبکہ ستمبر 16100 روپیہ کوئنٹل تک مارکیٹ ہے۔ حمزہ اور آر وائ کے 15900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سندھ 15700 روپیہ کوئنٹل ریٹ مانگ رہے ہیں پر گاہک نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ میں گوورنمنٹ کے ڈر کی وجہ سے گاہکی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ یک دم کافی کمزور ہوئ ہے جہاں لاؤ لاؤ ہوئ مارکیٹ 2/4 روپے پڑ بھی سکتے ہیں لیکن خطرہ کافی زیادہ ہے۔ فل حال خریداری سے گریز کرنا چاہیے۔ آگے ستمبر آخر میں جا کر جہاں کہیں مارکیٹ پکے پیروں پر آئے گی وہاں دیکھیں گے کے خریداری کرنی ہے یا نہیں۔ .
Sep 07 2023 20:22:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 15800 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر بھی تیز ہوا ہے اور 16100 تک کام ہوے ہیں۔ فل الحال کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ .
Sep 07 2023 19:36:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15700 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ لیکن حاضر پیمنٹ پر خریدار نہیں بنتا۔ ستمبر 15940 جیسے ریٹ ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ .
Sep 07 2023 17:03:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں حاضر 15700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ ستمبر 16140 تک کام ہوئے ہیں۔ آج کام نہیں تھا۔ لاہور سارے سیلرز کے نمبر بند ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں گاہک نہیں ہے۔ .
Sep 07 2023 16:40:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں بند مارکیٹ میں بروکر حضرات ریٹ تو 170/171 دے رہے ہیں لیکن مال 172 تک ملتا ہے فل حال۔ سرگودھا 7100 روپیہ من ریٹ ہے۔ آج کام سست تھا کراچی مارکیٹ سگنل نہیں تھے۔ تاہم لانگ ٹرم انویسٹرز مال لیے جا رہا ہے۔ .
Sep 07 2023 16:27:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 8650/8750 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ ہوئ ہے۔ مال کھل کر ملتا نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 07 2023 16:23:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 3400/3450 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ تھل لائن 200 روپیہ کوئنٹل مارکیت نرم ہوئ ہے شام میں اور 8800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ آج گاہکی سست تھی۔ .
Sep 07 2023 14:12:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 2000 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 88000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے جبکہ ایرانی زیرہ 90000/90500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 90000 جبکہ ایرانی 93000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ دوبارہ تیز ہوئ ہے۔ آج انڈیا 61800 ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ بکنگ بھی دوبارہ 7500 ڈالر ہو گئ ہے۔ .
Sep 07 2023 14:10:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 19000/19500 ریٹ بن گیا ہے۔ انڈین گولی دھنیا 18000 روپیہ من ریٹ ہے۔ دھنیا ثابت ایرانی گولی کوالٹی 22500/23500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 07 2023 14:07:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی کے بھاؤ 280/290 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس مال کے بھاؤ 295/300 روپیہ کلو جیسے ہیں۔ آج کراچی مارکیٹ میں سگنل نہیں ہیں۔ کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 285/295 سارٹیکس 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 300/305 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم کے 325 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 355/360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 395/400 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 500 روپیہ کلو ریٹ ہے۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے. .
Sep 07 2023 14:05:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 282 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 285 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 300/305 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدر آباد منڈی میں دیسی مسور بھی مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12500/13000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ .
Sep 07 2023 13:44:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8850 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں ابھی ٹریڈرز 8900 روپیہ من ریٹ مانگ رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ اکا دکا سیل آتی ہے فورا مال ِبک جاتے ہیں۔ .
Sep 07 2023 13:39:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 16700 روپیہ من ریٹ ہے نئے مال کا۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 20 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 1290 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ .
Sep 07 2023 13:37:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 16500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو ماش 17300 روپیہ من ریٹ ہے۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 16600 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن ماش مال باریک آ رہے ہیں۔ وہ فیکٹریوں والے پسند نہیں کر رہے ہیں۔ زیادہ ایس کیو کے ہی گاہک ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott