پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6100/6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاہم کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھل لائن پر جو منڈیوں میں آمد ہورہی ہے اس میں 50% سے 65 تک بارشی مال ہیں جو بارشوں سے ڈیمیج ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ تھل لائن پر 12 اگست کو بھی بارش ہے اور پھر 15 سے 17 اگست کو بھی بارشیں متوقع ہیں۔ جس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔