پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور سوموار پیمنٹ پر 117 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے گاہک بن جاتا ہے۔ 365 ڈالر میں جو جہاز بک ہوا تھا جو پائپ لائن میں تھا کینسل ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری کے مہینے میں کنٹینرز میں بھی آمدن صرف 105 کنٹینر کی تھی۔ اگلے دنوں جو جہاز ا رہا ہے اس میں 375 ڈالر تک مال بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 118.12 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ لوکل مارکیٹ میں خریدار ہے۔ لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔