+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 15 2025 16:59:39
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 130/130.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا ییلو پیس کی امپورٹ پر پر زیرو ڈیوٹی کی مدت 28 فروری 2025 تک ہے۔ انڈین حکومت اس بار مزید تاریخ نہیں بڑھائے گی۔ کیونکہ انڈیا کی ٹوٹل دالوں کی امپورٹ 67 لاکھ ٹن تک تھی سال 2024 میں جس میں 30 لاکھ ٹن انڈیا نے ییلو پیس امپورٹ کی ہے۔ مزید انڈین حکومت دالوں کی امپورٹ کو کم کر کے 55 لاکھ ٹن تک لانے کا سوچ رہی ہے کیونکہ اس بار انڈیا میں دالوں کی ڈومیسٹک کراپس زیادہ ہیں۔ انڈین حکومت مکمل پرائس کنٹرول مانیٹری سسٹم کے تحت کام کرتی ہے۔ قیمتوں کو بہت زیادہ کم بھی نہیں ہونے دیتی ہے۔ جب قیمتوں کے اندر گراوٹ آتی ہے تو انڈین سرکار لوکل میں خریداری بھی شروع کر دیتی ہے تاکہ اس سے کسانوں کو نقصان نا ہو۔