پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 13400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ برما کے مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر 12500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ انڈین مارکیٹ تیز کلوز ہوئی تھی اور 8150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے تھے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں مونگ کے 521 کنٹینرز کراچی پورٹ پر لگے ہیں۔ بکنگ ارجنٹینا نمبر 1 گریڈ مال جنوری فروری شپمنٹ 885 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مال مارچ کے وسط میں پورٹ پر لگیں گے۔ فلحال مارکیٹ بکنگ کے ساتھ ہی چلنے کے امکانات ہیں۔