پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 251 روپیہ ایڈوانس اور پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 253 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ 3 اگست والے جہاز میں نپر مسور 228/30 تک کام ہوے تھے لیکن اب ایمپورٹرز بیچ نہیں رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 239/241 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ 835 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 219/20 تک پڑے گی۔ البتہ کرمسن مسور کی بکنگ 800 ڈالر ہے۔