پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے مالوں کے 11200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی اچھی نا ہونے کی وجہ سے گاہک نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایکسپورٹرز اچھے مال کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن اچھے مال آ ہی نہیں رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ اچھے مالوں میں بھی 5% 10% بارشی مال مکس ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 50 ڈالر کمزور ہوی ہے اور 1250 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ آگے سندھ اور پنجاب لائنوں پر مزید بارشوں کے امکانات ہیں جس سے فصل مزید لیٹ ہونے کے امکانات ہیں۔