پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 16600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھوڑی تھوڑی آمدن پورٹ پر ہو جاتی ہے۔ ضرورت کے مطابق مال آ ہی جاتے ہیں۔ بکنگ 1240 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے اور کنٹینر کے کروائے جو کہ بہت زیادہ ہو گئے تھے دوبارہ کنٹینر بحال ہونے پر کم ہونے کے امکانات ہیں۔ اگر کنٹینر کے کروائے کم ہوئے تو سی این ایف ریٹوں میں کمی آ سکتی ہے اور گاہکی بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمزور ہے۔