پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 113.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے دال کی ڈیمانڈ کمزور ہے۔ بکنگ رشیا سے 465 ڈالر آ رہی ہے اگست شپمنٹ کی جو کہ کراچی پورٹ پر 122.22 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کراچی کے ایک امپورٹر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ سنگاپور کے ٹریڈرز نے 100/125 ڈبوں کا پاکستان کے لیے 500 ڈالر میں کام کیا تھا نیو کراپ کا۔ اب انہوں نے 25 ڈالر نقصان کر کے وہ مال کہیں اور بیچ دیا ہے۔ ڈالر بہت کم مل رہا ہے۔ لوگوں کو ڈر ہے کہ کہیں ان کے مال ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے پھس نہ جائیں۔ ثابت ییلو پیس میں لاکل میں سٹاکسٹ مال لے رہے ہیں۔