پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 239 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ حیدرآباد کے ملرز پہنچنے کی پیمنٹ پر 241 تک گاہک بنتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پرچون کوالٹی مسور اگر کسی کے پاس ہے تو اس کا اپنا ہی ریٹ ہو گا۔ اندازہ ہے 244/45 ہونا چاہیے لیکن کراچی میں مال شارٹ ہے۔ پورٹ پر گزشتہ روز 73 کنٹینر لگے ہیں لیکن بنک ہفتہ ہفتہ ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں دیتے جس سے مال کی کلیئرنس میں دو سے تین ہفتے لگ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی میں مال کی شارٹیج بن جاتی ہے۔