Sugar | چینی
Dec 28 2025
مکئ ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jul 19 2023 16:32:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید شام کے اوقات میں ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3200 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جبکہ سبی کوالٹی 3400/3450 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ نیچے ِبکرا بالکل خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا کوالٹی 240 پرولائن کوالٹی 285 روپیہ کلو کے بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 4300 روپیہ من تک مارکیٹ ہے۔ ملتان منڈی میں 3800/4000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 19 2023 16:19:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے اور 3350 روپیہ من تک کے بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن پنجاب 8500 روپیہ کوئنٹل تک ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 19 2023 16:12:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 203.5 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 284 تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 19 2023 16:04:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000 جبکہ باریک تل 17000 روپیہ من ریٹ ہے۔ اچھے مالوں کی گاہکی ہے جبکہ نئ آمدن میں کچے مال آرہے ہیں۔ .
Jul 19 2023 15:58:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 105 سے 106 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ تیز ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں سیلنگ رک گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چائنہ گاہک بنا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ 330 ڈالر ہو گئ ہے۔ .
Jul 19 2023 15:53:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں مل ہی نہیں رہا ہے۔ مال انتہائ شارٹ ہیں۔ 14100 کا گاہک ہے جبکہ بیچ نہیں ہے 14150/14200 ہی سمجھنا چاہیے۔ فیصل آباد منڈی میں 14600 روپیہ من تک ریٹ بن گیا ہے۔ .
Jul 19 2023 15:49:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم تھی اور 167/167.5 روپیہ کلو تک ریٹ تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر 284 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ 5 ڈالر مزید بہتر ہوئ ہے اور 555 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 170.22 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے کے 7 جہاز کو برتھ مل گئ ہے۔ .
Jul 19 2023 15:44:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور پرانی کوالٹی کے بھاؤ 7300 اور نئ کوالٹی 7100 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔ مارکیٹ مظبوط ہے اور مجموعی طور پر تیزی کا ہی رحجان نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 19 2023 13:53:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہو گئ ہے اور 105.5 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن ریٹ ہو گیا ہے اگست سپتمبر 330 ڈالر فی ٹن ریٹ ہو گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 102.15 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 19 2023 13:27:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید کے بھاؤ ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3200 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جبکہ سبی کوالٹی 3400/3450 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ نیچے ِبکرا بالکل خاموش ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا کوالٹی 240 پرولائن کوالٹی 285 روپیہ کلو کے بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 4300 روپیہ من تک مارکیٹ ہے۔ ملتان منڈی میں پرانے مال 3500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ .
Jul 19 2023 13:21:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ مب تک کے بھاؤ ہیں اور باریک تل17000 روپیہ من ہے۔ تل انڈین 200 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور 17700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہو گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 19 2023 13:17:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں سٹے بازوں کی کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور جولائ کے 13090 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم حاضر میں کام سست ہے۔ .
Jul 19 2023 13:07:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 3350 روپیہ من کے بھاؤ ہے۔ جبکہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 8500 روپیہ کوئنٹل تک ہے۔ مارکیٹ سست ہے فل حال۔ لوگ نفع پکا کر رہے ہیں۔ .
Jul 19 2023 12:59:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ایرانیٹکڑا کوالٹی 14500/15000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے جبکہ گولی دھنیا ایرانی 19000/19500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ کوئٹہ ایرانی دھنیا مارکیٹ تیز ہے اور 14000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا دھنیے کی مارکیٹ تیز ہو رہی ہے اور 74.50 روپیہ کلو ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈین سٹاکسٹ زیرہ بیچ کر دھنیا خرید رہے ہیں۔ کیونکہ زیرے میں کافی تیزی آ چکی ہے اور دھنیے کے ریٹ کافی کم ہوئے تھے۔ بکنگ 1700 ڈالر سے گر کر 850 ڈالر رہ گئ تھی۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا مارکیٹ 100/200 ڈالر پڑ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایران سے بھی اچھے مالوں کی کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Jul 19 2023 12:44:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 1500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 90000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ افغانی سپر زیرہ کوئٹہ منڈی میں 87000 روپیہ من تک مارکیٹ ہے۔ بکنگ 7500 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کوئٹہ منڈی میں 91000 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا 59700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Jul 19 2023 12:13:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 17800 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 18200/300 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ گوارہ انڈین مارکیٹ بھی آج 60 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 5631 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 19 2023 12:10:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخوپورہ منڈی میں 11000 سے 14500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کراچی مارکیٹ میں نئے مال 13500/700 روپیہ من ریٹ ہے۔ بکنگ 1225/50 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 284/285 روپیہ تک ہے۔ فل حال نفع پکا کرنا چاہیے۔ .
Jul 19 2023 12:04:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہریپور کوالٹی 25/50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 4500 روپیہ تک ریٹ ہے گوجر خان منڈی میں نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 19 2023 12:01:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14000 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 14500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نیچے ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ ایس کیو 1045/55 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر بہتر ہوا ہے اور 284 تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 19 2023 11:56:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 14500/15000 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ اچھے مالوں کی سیلنگ کھل کر نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا ہلدی مسلسل تیز ہے اور 11000 روپیہ کوئنٹل ہو گئ ہے انڈین کرنسی میں جو کہ پاکستانی کرنسی میں 14824 روپیہ من ریٹ بنتا ہے۔ انڈیا مارکیٹ اگر مزید تیز ہوتی ہے اور تو ایکسپورٹ میں فل ڈیمانڈ ہوگی۔ جس کی وجہ سے لوکل پاکستانی مارکیٹ میں بھی بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 19 2023 11:47:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 12000/12500 روپیہ من ریٹ ہے۔ لائنوں پر 11500 روپیہ من ریٹ ہے۔ شہزادی کوالٹی ڈنڈی والی 10000/10500 روپیہ من ریٹ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ مال ِبک بھی جاتا ہے مل بھی جاتا ہے۔ .
Jul 19 2023 11:42:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں رشین چیکو ریگولر کوالٹی کے بھاؤ 290/300 روپیہ کلو ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈاالر 284 روپیہ ہے امپورٹ میں۔ مارکیٹ رکی ہوی ہے۔ رشین چیکو سارٹیکس گولڈن مال کے 305/310 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سوڈان کوالٹی پورٹ کے مال ہلی کوالٹی 265/270 گودام 280/285 روپیہ کلو کے بھاؤ ہیں ۔ سوڈان کوالٹی سارٹیکس مال 295 تک ریٹ ہے۔ کراچی مارکیٹ میں یوکرین 8 ایم ایم فارمر ڈریس مال 265/275 روپیہ کلو جبکہ مشین کلین مال 305/310 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ یوکرہن کے مال ِبک نہیں رہے ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس مال 320/25 تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 405 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ امریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 400 روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ 445/450 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ .
Jul 19 2023 11:35:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ کمزور ہے جوہر آباد بھلوال 13900 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر 13650 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ المعیز 2. اور بابا فرید 13600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13600 کمالیہ 13500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 13000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جولائ 13025 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اگست 13625 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ زیریں سندھ میں 13500 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے ۔ بازار میں آج گاہک بالکل بھی نہیں ہے۔ .
Jul 19 2023 11:31:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ییلو پیس کراچی مارکیٹ کے بھاؤ 104/105 روپیہ کلو ہے۔ رشیہ سے بکنگ 315 ڈالر فی ٹن پے رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک ڈالر آج تیز ہوا ہے اور 284 روپیہ ہے امپورٹ میں۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 19 2023 11:15:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں 7250 روپیہ من ہے پرانی کوالٹی کا جبکہ نئ کوالٹی 7150 روپیہ من ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں ۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 7650 روپیہ کوئنٹل تک کے بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 19 2023 10:51:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 168.25 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے اور 284 تک ہو گیا ہے۔ .
Jul 19 2023 10:44:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو گزشتہ روز رات کے اوقات میں 13100 روپیہ پہ کلوز ہوئی۔ جبکہ جولائی کے سودوں کے بھاؤ 13125 تک موصول ہوے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں کوریکشن دیکھنے میں آ رہی ہے چونکہ مارکیٹ ایک ماہ میں 10500 سے بڑھ کر 13500 روپیہ تک پہنچ گئی یعنی 3000 روپیہ فی 100 کلو تیزی ریکارڈ کی گئی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اتنی بڑی تیزی کے بعد مارکیٹ میں کوریکشن آنا ضروری تھی۔ اس کے علاؤہ گزشتہ روز سپیشل برانچ نے رحیم یار خان کے ٹریڈرز اور ڈیلر سے ریکارڈ مانگا۔ یعنی ان کے کھاتے وغیرہ چیک کرنے کی بات کی جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہو گئی۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا فل الحال مارکیٹ کمزور ضرور ہے اس وقت مارکیٹ کو واچ کرنا چاہیے کہ یہ کتنا نیچے آتی ہے۔ جب مکمل طور پر کوریکشن ہو جائے تب چینی میں ہاتھ ڈالنا چاہیے ابھی اپنا مال ہی کاٹنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو مل سے فل ستمبر کے سودے 15000 تک ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مل اب اتنی جلدی کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دے گی۔ صرف جے ڈی ڈبلیو مل میں 31 مئ سے پہلے والے سودوں کی لوڈنگ ہونی ہے۔ جبکہ اتحاد مل نے بھی 31 جولائی تک مال اٹھانے کا بولا ہے۔ یہ مال تقریباً 1 لاکھ بیس ہزار ٹن سے 1 لاکھ 30 ہزار ٹن تک ہیں یہ کھاے پئے جائیں گے اس کے بعد دوبارہ سیٹ ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس وقت ہمیں طاق میں رہنا چاہئے اور مارکیٹ کو دیکھنا چاہیے کہ نئے سرے سے کہاں خریداری کرنی چاہیے۔ .
Jul 19 2023 10:43:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور نپر گزشتہ روز رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو اضافے کے ساتھ 203 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے تھے۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 205 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے کیونکہ کافی دنوں سے مارکیٹ میں مندہ تھا۔ اور ایمپورٹرز نے بکنگ نہیں کرائی ایک جہاز مہینہ پہلے 18000 ٹن کا آیا تھا اسی میں مال فروخت ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ 670 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی آکر تقریباً 206 روپیہ کلو تک پڑے گی۔ جبکہ کرمسن مسور کی بکنگ 710 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 219 تک پڑے گی۔ پائپ لائن میں زیادہ مال نہیں ہے۔ جبکہ کراچی کے گوداموں میں بھی اتنا مال نہیں ہے جو دو ڈھائی ماہ نکال سکے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایمپورٹرز اب بکنگ بھی کراتے ہیں تو پاکستان کی بندر گاہ تک پہنچنے میں دو ڈھائی ماہ لگ جائیں گے اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مسور مزید تیز ہو سکتی ہے۔ کیونکہ فل الحال مارکیٹ میں گیپ نظر آرہا ہے۔ .
Jul 18 2023 17:44:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں شام کے اوقات میں 17800 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا .فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 18 2023 17:35:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شام کے اوقات میں نئے مال 13500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ تھوڑا بہت گاہک بن جاتا ہے۔ پرانے مال 11500 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانے مال کا گاہک نہیں ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان تھا مارکیٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott