Sugar | اہم رپورٹ چینی
Jan 10 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Nov 08 2023 17:41:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 122 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے لوکل میں سیلنگ کم ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Nov 08 2023 17:39:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 17800/18000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نا کھل کر گاہکی ہے اور نا ہی کھل کر بیچ ہے۔ .
Nov 08 2023 17:38:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 16500 روپیہ من تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی تھی۔ .
Nov 08 2023 17:37:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 2600/2650 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل لائن 100/150 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 6350/6400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے. .
Nov 08 2023 17:34:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8700/8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں. بیچ انتہائ کم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Nov 08 2023 17:32:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی جہاز والے 4/5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہو گئ ہے اور 244.5 روپیہ کلو تک گاہک ہے۔ بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 286.89 روپیہ پر کلوز ہوا ہے۔ تاہم دن کو بینکوں سے 1/2 روپیہ اوپر ہی ریٹ تھا۔ .
Nov 08 2023 15:54:05 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 12500 میں سودے ہوے ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہے .
Nov 08 2023 15:49:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 8700/8800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ مضبوط بیٹھے ہیں۔ بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے. اس کے علاوہ ابھی بھی مزید انویسٹرز مونگ میں گاہک ہیں۔ .
Nov 08 2023 15:42:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 75 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 12475 میں سودے ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Nov 08 2023 15:40:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ تیز ہو گئ ہے۔ حاضر میں 12375/12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ 15 نومبر 12500 اور 25 نومبر 12600 کا گاہک ہے۔ بیچ نہیں ہے۔ دسمبر کے سودے 50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئے ہیں اور 13250 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ سے بمپر لوڈنگ ہے۔ النور میں لوڈنگ کے لیے گاڑیاں ہی نہیں مل رہی ہیں. .
Nov 08 2023 14:58:47 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال کے 15050/15100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 15550 جبکہ چمن ماش 15750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ ایس کیو 1220 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 15222 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امپورٹرز کے کم ریٹ والے مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں۔ ان کی پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کل ماش کی مزید آمدن متوقع ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے ریٹیلز کی سٹاک لمٹ بھی بڑھا دی ہے اور سٹاک کی مدت کی تاریخ میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی تور اور ماش ثابت (اڑد) کی درآمد میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں جہاں کہیں گیپ بنا تیزی بن سکتی ہے کیونکہ جیسے جیسے بکنگ میں ریٹ اوپر جائے گا۔ امپورٹرز مال کم ُبک کروائیں گے۔ .
Nov 08 2023 14:58:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو 12350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ زیریں سندھ میں انڈر پارٹی مال 11900/12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ دسمبر کے سودوں کے 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں. .
Nov 08 2023 14:40:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ گولی دھنیا 20500/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 08 2023 14:38:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید 2000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہو گئ ہے۔ کوئٹہ منڈی میں 81000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 88000 اور ایرانی زیرہ 92000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل میں مال ضرورت کے مطابق ہی ہیں۔ پچھلے دنوں انٹر نیشنل مارکیٹ دوبارہ بہتر ہوئ ہے اس لیے لوکل میں مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو گئ ہے۔ تام لوکل مارکیٹ ابھی بھی پڑتے سے کافی اوپر ہے۔ اس لیے ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ بکنگ 5500/5600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو 70080 روپیہ من کا پڑتا ہے کوئٹہ منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کسٹم والے مال پکڑ لیتے ہیں جگہ جگہ چیک پوسٹس پر مال پھنس جاتے ہیں۔ اس لیے لوکل میں 11000 روپیہ من اوپر ِبک رہے ہیں۔ .
Nov 08 2023 14:29:41 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ سفید کوالٹی مال 200 روپیہ کلو تک ہی بھاؤ ہیں۔ افید مالوں کا گاہک نہیں ہے۔ جبکہ گولڈن کوالٹی اچھے مال 248/250 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے 287 پلس ہے امپورٹ میں۔ جس کی وجہ سے بیچ کم ہو گئ ہے۔ بکنگ اچھے مال 720 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 224.47 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ اسٹریلیا 6/7 ایم ایم مال ہلکے رہ گئے ہیں۔ 280/285 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 290/295 روپیہ کلو بھاؤ بن گئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 370/380 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم کلپر 490 جبکہ رامبا 500 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ڈالر میں تیزی کی وجہ سے سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 08 2023 14:25:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں 16800/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کل رات کراچی سے 16400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Nov 08 2023 13:59:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 19600/19700 روپیہ من کا گاہک ہے۔ جبکہ بیچ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 08 2023 13:58:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی دیسی فتح جنگ کوالٹی گوجر خان منڈی میں 3100 روپیہ من تک ریٹ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 08 2023 13:53:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 4750/4850 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ اس بار فصل کی پیداوار 30/35% ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Nov 08 2023 13:52:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی 50 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 8600/8700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 8500/8600 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Nov 08 2023 13:39:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ 13250 سے 16050 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی کے 18000 سے 21250 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد مندی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کولڈ سٹور کے 11000 سے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 08 2023 13:34:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے. .
Nov 08 2023 13:25:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 13400 سلانوالی 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بابا 13400 سفینہ المعیز 2 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی 12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شاہمراد 12100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر میں گاہکی نا ہونے کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 08 2023 13:24:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر جہاز والے مال کے 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم گاہکی سست ہے۔ زیادہ تر دکان داروں نے مال خرید لیے ہیں ان کے مال راستے میں ہیں۔ اب مزید خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Nov 08 2023 12:50:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 121 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بیچ کم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید تیز ہے اور 287.35 روپیہ تک ریٹ ہے امپورٹ میں۔ بکنگ 390 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 122.71 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Nov 08 2023 12:46:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 17800/18000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں 70/30 کوالٹی کے۔ فل حال کھل کر بیچ نہیں ہے۔ منڈیاں بھی خالی ہیں۔ اس لیے ریٹ کم نہیں ہو رہا ہے۔ لیکن فل حال ٹریڈرز نئے مال کی آمدن کا انتظار ہی کر رہے ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 17500 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کا۔ .
Nov 08 2023 12:44:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی لائن 8/10 گاڑی کی آمدن ہو جاتی ہے۔ تھل لائن 6550/6600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھل ابھی بھرپور آمدن ۔ہفتہ 10 دن تک شروع ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال سٹکاسٹ گاہک ہیں جس کی وجہ سے لائنوں سے اٹھا اٹھا کر ریٹ مانگ رہے ہیں۔ تاہم باجرے کی مندہ تیزی کا دارومدار فیڈ ملوں کی خریداری پر بھی ہوتا ہے۔ پیداوار کے بعد اگر فیڈ ملیں مال خریدتی ہیں تو مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے۔ اگر فیڈ ملیں نہیں خریدتی تو مزے نہیں ہو گی باجرے میں۔ .
Nov 08 2023 12:33:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 8600/8650 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ بیچ نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Nov 08 2023 12:27:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 162.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 دسمبر پیمنٹ پر 167.5 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6625 ملتان 6550 جبکہ فیصل آباد 6450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر آج بھی تیز ہے اور 287.35 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ کے بہتر ہونے اور انٹر بینک میں ڈالر کھل کر نہ ملنے کی وجہ سے لوکل میں سیلنگ کم ہو گئ ہے۔ چونکہ لوکل میں مارکیٹ ابھی بھی پڑتے سے نیچے ہے اس لیے زیادہ تر خریداری لوکل مارکیٹ میں ہی ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تیزی کے ہی امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Nov 07 2023 21:46:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئ ہے اور 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائ کے بھی 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ دسمبر کے سودوں کے13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 10 2026
Jan 10 2026
Jan 10 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott