پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئی ہے اور 11975/12000 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے سودے 12400 جبکہ جنوری کے سودے 13000 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ ریٹیل میں بمپر ڈیمانڈ ھے۔ دوسری جانب انویسٹرز حضرات بھی بھرپور گاہک ہیں۔