پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2550/2600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن 6100/6200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ خشک مال سٹاکسٹ لے جاتے ہیں۔ تاہم مارکیٹ میں کوئ زیادہ لمبی چوڑی بہتری نہیں ہے۔ مجموعی طور پر رکی رہنے کے امکانات ہیں۔ 200/300 اوپر نیچے بازار چلتا رہنے کے امکانات ہیں۔ 2800 کی طرف مارکیٹ جاتی ہے تو بھاری ہو جاتی ہے۔ گاہک پیچھے ہو جاتا ہے اور 2400 کے لیول پر گاہکی آ جاتی ہے۔ فل حال نہ زیادہ مندہ دکھائ دیتا ہے اور نہ ہی زیادہ تیزی۔