پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون مارکیٹ 300 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور جوہر آباد بھلوال 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سلانوالی پاپولر بابا وغیرہ 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13250 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ اکتوبر کے سودوں کے 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 13150 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز تھوڑا تھوڑا مال خرید رہے ہیں۔ جہاں کہیں ستمبر کے سودوں کی کٹنگ مکمل ہو گی وہاں مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ مارکیٹ پچھلے 10 دن میں 1700 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے۔