پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی کے ٹریڈرز نے پچھلے دو ہفتے سے خریداری نہیں کی تھی۔آگے لوکل منڈیوں میں سٹاک بھی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ کل شام میں گاہکی تھی فیصل آباد منڈی میں۔ بکنگ 1115 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہے جو کراچی پورٹ پر 13748 روپیہ من کا پڑتا ہے۔